آنر کا 10 ایکس لائٹ اس کی 10 ایکس لائن اپ میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ یہ 10 ایکس فائیو جی اور 10 ایکس میکس فائیو جی کا ایک سستا متبادل ہے اور 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ درمیانی رینج کی ترتیبات اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری لایا ہے۔

10 ایکس لائٹ 6.67 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کی اسکرین اور 8 ایم پی سیلفی کیمرا کے لئے پنچ ہول کٹ آؤٹ کے ساتھ آیا ہے۔ ایک سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ اسکینر ہے جبکہ نیچے ہیڈ فون جیک اور ٹائپ سی کنیکٹر موجود ہے۔

پیچھے کی طرف ہمارے پاس F / 1.8 اپرچر 48 ایم پی پرائمری شوٹر کے ساتھ ایک 5 ایم پی الٹرا وائیڈ لینس ہے۔ میکرو شاٹس اور ڈیپتھ کے لئے دو 2 ایم پی ماڈیولز ہیں۔ فون میں کیرین 710 کے چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جو مائیکرو ایس ڈی کے ذریعے قابل توسیع ہے۔
فون آنر میجک یو آئی 3.1 کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 پر چلتا ہے۔ جیسا کہ آپ توقع کرسکتے ہیں، اس اسمارٹ فون میں گوگل مابائل سروسز دستیاب نہیں ہیں لہذا آپ کو اس کے بجائے اس کے متبادل ہواوے موبائل سروسز پر انحصار کرنا پڑے گا۔

آنر 10 ایکس لائٹ سعودی عرب میں 799 سعودی ریال (213 ڈالرز) کی ریٹیل قیمت میں دستیاب ہے۔ رنگوں کے اختیارات میں آئس لینڈک فراسٹ، مڈنائٹ بلیک اور ایمرالڈ گرین شامل ہیں۔ یہ فون 13 نومبر سے روس میں دستیاب ہو گا اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس کی مارکیٹوں میں مزید اضافہ ہوگا۔