ایمیزون نئے موٹرولا ریزر 5 جی کو صارفین کو بھیجنے سے پہلے کھول کر فولڈ کررہا ہے۔

اگر آپ ایمیزون سے ان لاکڈ موٹرولا ریزر 5 جی کا آرڈر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو، حیرت کی بات نہیں ہے اگر آپ کسی ایسے باکس کے ساتھ ڈیوائس وصول کرتے ہیں جس کے سیلڈ باکس میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور باکس کھولنے پر پتہ چلے کہ آپ کے ڈیوائس پر فنگر پرنٹ موجود ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمیزون، ان لاکڈ موٹرولا ریزر کو صارفین کو بھیجنے سے پہلے اس کے باکس کو کھول کر ڈیوائس کو فولڈ کر رہا ہے۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ وہ ڈسپلے کی بہتر حفاظت کے لئے ڈیوائس فولڈڈ پوزیشن میں بھیج رہا ہے، جس کی وجہ سے کھولنے کے بعد باکس اتنا خوبصورت نظر نہیں آئے گا جتنا صارف نے امید کی ہوگی۔ ایمیزون نے اپنی ویب سائٹ پر موٹرولا ریزر کی مصنوعات کی فہرست میں یہ نوٹ بھی ڈالا ہے:

ہمیں ریزر کو اپنی اصل پیکنگ کے ساتھ کھلی ہوئی پوزیشن میں بھیجنا چاہئے تھا۔ تاہم، اس کے ڈسپلے کی بہتر حفاظت کے لئے ہم نے آپ کے ریزر کو فولڈ کردیا ہے – یہ زیادہ محفوظ ہے، لیکن اتنا خوبصورت نظر نہیں آسکتا ہے جیسا کہ ہم امید کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے ڈیوائس پر فنگر پرنٹس نظر آتے ہیں تو ہم معذرت خواہ ہیں، لیکن ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا ریزر ڈیوائس بالکل نیا ہے۔

اگر یہ موبائل براہ راست کسی کیریئر یا پھر سیدھا موٹرولا سے خریدا گیا تو، ریزر ایک فینسی باکس میں ایک ان فولڈڈ یعنی کھلی ہوئی شکل میں بھیجا جائے گا جو اس کی پوری شان میں اس کے فولڈبل ڈسپلے کو دکھا‏ئے گا۔ موٹرولا نے بہت مہارت کے ساتھ ریزر کے خوبصورت باکس کو ڈیزائن کیا ہے جو فون کے لئے ایک تابعدار اسپیکر کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔

موٹرولا ریزر کا فولڈبل ڈسپلے نسبتاً نازک ہے اور ایمیزون یہاں محتاط ہورہا ہے کیونکہ وہ ترسیل کے دوران ڈسپلے کو خراب ہونے سے بچانا چاہتا ہے۔ تاہم، یہ پہلا موقع ہے جب صارفین کو فون بھیجنے سے پہلے ایمیزون اس حد تک گیا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ایمیزون موٹرولا ریزر 5 جی پر فلیٹ 400 ڈالرز کے ڈسکاؤنٹ کی پیش کش کررہا ہے جو اس کی قیمت کو 1،399 ڈالرز سے 999 ڈالرز پر لے آیا ہے جو کمپنی کی جانب سے ایک اچھا قدم ہے۔

ماخذ: دی ورج

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: