شیاؤمی دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی فہرست میں ایپل سے آگے نکل کر تیسرے نمبر پر آگیا۔

کینالیس (Canalys) کی ایک انڈسٹری رپورٹ کے مطابق، سام سنگ نے حال ہی میں ہواوے سے دنیا کی نمبر 1 سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے طور پر اس مقام کو دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ اب، نئی انڈسٹری کی رپورٹس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ٹاپ 3 کی فہرست میں ایک بار پھر اپ سیٹ ہوا ہے کیوں کہ شیاؤمی نے ایپل کو اس میدان پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چینی کمپنی شیاؤمی نے ٹاپ 3 کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے 2020 کی تیسری سہ ماہی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ہواوے نے اس فہرست میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ مندرجہ ذیل جدول میں ہر کمپنی کے اسمارٹ فون کی ترسیل کے ساتھ ساتھ ان کے مارکیٹ شیئر کو بھی دکھایا گیا ہے۔

سام سنگ نے فروخت کے معاملے میں 2-3 فیصد کا صحت مند اضافہ دیکھا ہے، جبکہ ہواوے کی فروخت امریکی پابندیوں کی وجہ سے 20 فیصد کم ہوگئی۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں شیاؤمی نے 40 فیصد سے زیادہ کا فائدہ اٹھایا اور ایپل کی تیسرے نمبر کی پوزیشن حاصل کر لی۔

آئی ڈی سی کی طرف سے موصول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں جولائی اور ستمبر کے درمیان زبردست والیوم دیکھنے میں آیا ہے جس کی ابتدا برازیل، ہندوستان، روس، انڈونیشیا وغیرہ جیسے خطوں سے ہوئی ہے۔ آئی ڈی سی ریسرچ ڈائریکٹر نبیلہ پوپل کے مطابق، والیوم میں اضافہ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے ہوا ہے لیکن زیادہ تر اس کی وجہ بہت زیادہ تشہیر اور ڈسکاؤنٹس کی پیش کش ہیں۔

مزید برآں، وبائی بیماری سے پیدا ہونے والے فاصلاتی نظام تعلیم کی وجہ سے ہندوستان میں لو اینڈ اسمارٹ فونز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ ٹیبلٹس سے سستے ہیں۔ جس کی وجہ سے کمپنیوں پر دباؤ آیا اور مقابلہ ایک مختلف سطح پر آگیا۔

اس کے علاوہ ریئلمی بھی کمپنیوں میں سے ایک تھی جس نے اس مدت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھائی تھی کیونکہ وہ چین میں متنوع 5 جی پورٹ فولیو اور مضبوط کارکردگی کی وجہ سے کسی بھی دوسری کمپنی کے مقابلے میں تیزی سے 50 ملین کی ترسیل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ برانڈ صرف 9 ماہ میں ہی ایسا کرنے میں کامیاب رہا، جو گذشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں 90 فیصد اضافہ تھا۔

تاہم، 2020 کی تیسری سہ ماہی میں چین، شمالی امریکہ اور مغربی یورپ جیسی ترقی یافتہ مارکیٹوں کو بڑی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی بنیادی وجہ ایپل کی اکتوبر میں آئی فون 12 کی لانچ بنی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: