فیس بک میں واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ کے مطابق، مشہور میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے کوویڈ-19 وبائی مرض کے دوران ہر روز تقریبا ایک ارب پیغامات ترسیل کئے۔ ایک ٹویٹ میں، ول کیتھکارٹ نے کہا:
اس سال ہم سب نے اپنے پیاروں سے رابطہ برقرار رکھنے اور کاروبار کو انجام دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ پیغام رسانی پر انحصار کیا ہے۔
واٹس ایپ چیف نے مزید کہا کہ انھیں فخر ہے کہ واٹس ایپ ہر دن ایک ارب کے قریب پیغامات پہنچانے میں کامیاب رہا۔ اس کے علاوہ، ول نے کہا کہ وہ “مزید آگے بڑھنے کے بارے میں پرجوش ہیں”۔
یہ تفصیلات ایک رپورٹ میں سامنے آئیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن نئے اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے جو ان لوگوں کے لئے ایک بڑی راحت کا کام کرے گا جو واٹس ایپ ویب کو کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق، نیا اپ ڈیٹ صرف واٹس ایپ ویب کے لئے ہی ہوگا۔ اپ ڈیٹ مکمل طور پر اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی ویڈیو اور وائس کالز متعارف کروانے پر مرکوز ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو (ایک ایسی پرستار ویب سائٹ جو پیغام رسانی ایپ میں نئے آنے والے اٹ ڈیٹس کو ٹریک کرتی ہے) کے مطابق:
واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں اگلے چند ہفتوں میں وائس اور ویڈیو کالز پیش کرنے کے خیال پر غور کر رہا ہے، یہاں تک کہ اگر ڈویلپمنٹ بیٹا مرحلے میں بھی ہوئی۔
ویب سائٹ میں اسکرین شاٹس بھی شامل کیے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی خصوصیت کیسے کام کرے گی۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے بتایا کہ جب بھی کوئی کال کرے گا، واٹس ایپ ویب پر ایک علیحدہ ونڈو کھل جائے گی، جس میں صارف سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ کال ریسیو یا مسترد کرنا چاہتا ہے۔ نئی خصوصیت بہت جلد مرکزی دھارے میں شامل ہوگی۔