ٹیکنو کے پایئنیر فوٹوگرافی فون کیمون 16 کا براہ راست لانچ دیکھیں اور مفت فون جیتنے کا موقع پائیں۔

ٹیکنو کو نئی جدید مہمات لانے اور اپنی مصنوعات کے لئے آئیڈیا لانچ کرنے کے لئے پہچانا جاتا ہے۔ اب یہ ایک نئے کیمرہ پائنیر فون کے لئے ایک اور آن لائن لانچ کے ساتھ آرہا ہے جس میں اس کے ٹایئووس (TAIVOS) ٹیکنالوجی کے حامل فلیگ شپ کیمون سیریز کی رونمائی ہو گی۔ عالمی سطح پر شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ، ٹیکنو نے فوٹو گرافی کنگ فون کیمون 16 کی گرانڈ لانچنگ کے لئے 3 نومبر 2020 شام 8:00 بجے کا اعلان کیا ہے۔ لانچ ٹیکنو موبائل کے آفیشل فیس بک پیج پر ارتباط کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست ہوگی۔

ٹیکنو موبائل پاکستان اپنی فوٹو گرافی کے پائینیر فون کیمون 16 اور کیمون 16 ایس ای کے لئے جدید لانچ آئیڈیوں کو لے کر آیا ہے۔ دونوں فون اپنے صارفین کو فوٹوگرافی کا ایک پیشہ ور تجربہ پیش کرنے کے لئے حتمی کیمرا سلیوشن ٹایئووس (TAIVOS) ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ کیمون سیریز میں اس کے سب سے ہائی اینڈ فونز کا براہ راست آن لائن لانچ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ یہ نہ صرف ٹیکنو آفیشل فیس بک پیج پر بلکہ دوسرے ٹیک پلیٹ فارمز پر بھی براہ راست نشر ہوگا۔

ٹیکنو نے اس سے قبل کچھ عمدہ آن لائن لانچز کیے ہیں جو سوشل میڈیا پر کامیاب رہے تھے اور مداحوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ کیمون 15 کا گرانڈ ورچوئل لانچ ایونٹ بڑے ٹی وی چینلز اور مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر نشر کیا گیا تھا۔ پاکستان کے سب سے بڑے ٹی وی گیم شو اور ٹیکنو کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی ‘ہیرو فون’ اسپارک 6 کا قابل ذکر ورچوئل لانچ براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ شائقین نے لانچ کے علاوہ ’ریئل ہیرو‘ مختصر فلم کے پریمیئر کو پسند بھی کیا اور بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا۔ دونوں مہمات کامیاب رہیں اور سامعین اور صارفین کی جانب سے انہیں زبردست پذیرائی ملی۔

ہر ایک کو براہ راست نشریات پوری دیکھنی چاہئے کیونکہ اس میں ٹیکنو شائقین کے لئے ایک خاص سرپرائز ہے۔ اگر آپ پوری نشریات دیکیں گے اور اپنے فیڈ پر براہ راست ویڈیو شیئر کریں گے اور #Camon16 اور #TecnoMobilePakistan کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تین دوستوں کو ٹیگ کریں گے تو آپ کو مفت کیمون 16 جیتنے کا موقع ملے گا۔

لہذا 3 نومبر 2020 شام 8:00 بجے کی تاریخ اور وقت یاد رکھیں اور جدید ٹایئووس (TAIVOS) ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک مفت برانڈ نیو کیمون 16 جیتنے کے لئے براہ راست لانچ ایونٹ دیکھنا مت بھولیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: