وزیر اعظم عمران خان کے فیس بک پر آفیشل پیج نے 10 ملین فالوورز کو عبور کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، عمران خان فیس بک پر ایک کروڑ فالوور تک پہنچنے والے پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں۔
مزید یہ کہ عمران خان فیس بک پر دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سیاستدان بھی بن گئے ہیں۔
سابق امریکی صدر، بارک اوباما، 56 ملین فالورز کے ساتھ فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سیاستدان ہیں۔
بارک اوباما کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم، نریندر مودی، 45.8 ملین فالوورز ہیں جن کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 30 ملین فالوورز ہیں۔
دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان، 12.7 ملین فالوورز کے ساتھ ٹویٹر پر بھی سب سے زیادہ فالو کئے جانے والی پاکستانی سیاستدان ہیں۔