ایپل نے بھرپور مانگ کی وجہ سے آئی فون 12 کی پیداوار میں 2 ملین یونٹس کا اضافہ کردیا۔

آئی فون 12 اور 12 پرو صرف کچھ ہی دنوں سے کچھ خطوں میں کھلی فروخت پر ہے اور اب تک اس کی مانگ کافی مضبوط رہی ہے۔ مانگ اتنی زیادہ ہے کہ ایپل نے مبینہ طور پر اپنے سپلائی چین کے شراکت داروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ آئی فون 12 کی پیداوار کو کم از کم 20 لاکھ یونٹ تک لے کر جائیں۔

ایسا لگتا ہے کہ او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ فائیو جی اور نیا فلیٹ فریم ڈیزائن صارفین کی دلچسپی کو بڑھاوا دینے کے لئے کافی ہے۔ سنڈا سیکیورٹیز کے مطابق ایپل آئی فون 12 سیریز کی مانگ 80-85 ملین یونٹس کی سطح تک پہنچے گی۔ مزید اندازوں کے مطابق 2021 میں 230-240 ملین یونٹس کی ترسیل کی پیشن گوئی کی گئی ہے جو اگر درست ہے تو آئی فون 12 سیریز کو تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ایپل فون کی حیثیت حاصل ہوگی۔ موجودہ ریکارڈ ہولڈر آئی فون 6 اور 6 پلس ہے جس کا تخمینہ 222،4 ملین یونٹس ہے۔

مشہور ایپل تجزیہ کار منگ چی کؤو نے اندازہ لگایا ہے کہ آئی فون 12 اور 12 پرو کے پہلے سے آرڈر کل 7-9 ملین یونٹس ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آئی فون 12 اور 12 پرو اپنی 12 سیریز کی کل ترسیل میں 60-70 فیصد ہوں گے جبکہ 12 پرو میکس اور 12 منی 15 سے 20 فیصد کی سطح پر رہیں گے۔

گِز چائینہ کے توسط سے

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: