جب ایپل نے کچھ ہفتہ قبل اپنی نئی آئی فون 12 سیریز متعارف کرائی تھی تو اس نے نئی میگ سیف چارجنگ کی خصوصیت ظاہر کی تھی۔ اس خصوصیت میں مقناطیسی طور پر چارجر وائرلیس چارجنگ کے لئے ایک مناسب پوزیشن میں لگتا ہے، لیکن بظاہر جب نئی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجیز کی بات آتی ہے تو کمپنی نے ابھی تک اس بارے میں تمام معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔
ایف سی سی کی کچھ فائلنگز کے مطابق، اگر ایپل نے کبھی اسے فعال کرنے کا فیصلہ کیا تو، یہ ڈیوائسز 5 واٹ تک ریورس وائرلیس چارجنگ کی حمایت کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے، ایک دستاویزات کے مطابق یہ خصوصیت پہلے سے ہی محدود ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ “فی الحال صرف ایک ہی ایکسسری جو آئی فونز کے ذریعہ چارج کی جاسکتی ہے اور وہ مستقبل میں آنے والی ایپل کی ہی ایک ممکنہ بیرونی ایکسسری ہے۔”
ریورس وائرلیس چارج کرنا کوئی نیا تصور نہیں ہے، کیوں کہ ہواوے اور سام سنگ جیسی کمپنیاں بھی کچھ عرصے سے یہ کام کر رہی ہیں۔ یہ خیال اپنے کسی دوست کے فون کو چارج کرنے کے بارے میں اتنا زیادہ نہیں ہے، بلکہ اپنی ایکسسریز کو چارج کرنے کے بارے میں زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس اپنے ایئر پوڈس کیلئے وائرلیس چارجنگ کیس ہے تو آپ اس کو چارج کرنے کے لئے اپنے فون کا استعمال کرسکیں گے، یا یہ ایپل واچ کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہے۔
جیسا کہ دی ورج نے قیاس کیا ہے، یہ ممکن ہے کہ ایپل نے دو ہفتے قبل اپنے لانچنگ ایونٹ میں اس کا اعلان نہیں کیا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ کام کرنے والی ایکسسریز کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ نئے ایئر پوڈس کا آنا متوقع ہے۔