گزشتہ روز ہم نے اونچائی سے گرنے پر ٹوٹنے کے خلاف مزاحمت کے لئے آئی فون 12 کی نئی سیرامک شیلڈ اسکرین کی مضبوطی کی تعریف کی تھی۔
بدقسمتی سے پتہ چلا ہے کہ ٹوٹ کر بکھرنے کی مزاحمت اور خراشوں سے مزاحمت کے مابین ایک مقابلہ چل رہا ہے جس میں واضح طور پر زیادہ لچکدار اسکرینیں زیادہ نرم بھی ہوتی ہیں جن کو خراشوں اور کھرونچوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ زیادہ سخت اسکرینیں بھی اس خطرے سے مستثنا نہیں ہیں۔
اب جبکہ خریداروں کو اپنے آئی فون موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں اور انھوں نے اس کا استعمال شروع کردیا ہے، اب اسکرینوں پر خراشیں پڑنے کے بارے میں شکایات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔





ذیل میں کچھ صارفین کی شکایات ملاحظہ کریں:
جب ایم او ایچ ایس سختی کے ٹیسٹ کے ذریعے سائنسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پیمائش کی گئی تو، چھٹے اور ساتویں پوائنٹس پر آئی فون 11 پر خراشیں پڑنا شروع ہوگئیں تھیں، جبکہ آئی فون 12 نے چھ پوائنٹس تک مضبوطی دکھائی اور ساتویں پوائنٹس کے ساتھ کچھ معمولی خروںچ آئیں۔ آٹھویں پوائنٹ نے دونوں فونز پر واضح خروںچ چھوڑیں۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسکرین کے کریک ہونے کے بہت کم خطرے کے باوجود، مالکان کو ابھی بھی اپنے آئی فون 12 کو محفوظ رکھنے کے لئے کم سے کم ایک بنیادی اسکرین پروٹیکٹر کی ضرورت ہوگی۔