ٹیلی نار پاکستان، جدت پسندی میں سب سے آگے رہا ہے، نوجوانوں کو ان کی اہمیت کے حامل ذاتی نوعیت کے ڈیجیٹل سلیوشنز اور تجربات سے منسلک کرتے ہوئے ان کی انفرادی صلاحیتوں نکھارنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس عزم کو مضبوط بناتے ہوئے، ٹیلی نار پاکستان نے ایک اور صنعت میں، فری فائر کانٹینینٹل سیریز (ایف ایف سی ایس) 2020 کے لئے جی ارینا کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور ایشیاء سیریز پاکستان کوالیفائر 2020 ٹورنامنٹ کے لئے مشترکہ طور پر پہلی بار پاکستان میں لانچ کیا ہے۔
ای اسپورٹس کی مہارت میں یہ اشتراک ملک بھر میں ای سپورٹ ایونٹس کی میزبانی اور انعقاد میں جی ارینا کی مدد کرے گا، جس میں نئے ٹیلنٹ کو پیش کیا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کی موبائل گیمنگ کمیونٹی کی نشاندہی کرنے اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد کرسکے۔
جی ارینا فری فائر پاکستان میں موبائل گیمنگ کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے گیمز میں سے ایک ہے۔ یہ عالمی سطح پر روزانہ ایک سو ملین سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا موبائل گیم بن گیا اور اسے گوگل پلے کی جانب سے 2019 میں “بہترین پاپولر ووٹ گیم” کا ایوارڈ ملا۔ جی ارینا نے حال ہی میں پاکستان کی گیمنگ کمیونٹی میں اپنی موجودگی کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گیم سرور کو مزید بہتر بنانے کے لئے پاکستان سرور بھی لانچ کیا ہے۔
ٹیلی نار پاکستان گیمنگ ایکو سسٹم کی ترقی کی طرف ایک متحرک عوامل ہے اور اس نے ملک میں گیمنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس اشتراک کے ساتھ، ٹیلی نار پاکستان تجربے کو بہتر بنانے اور پاکستان کی گیمنگ کمیونٹی کی حمایت کرنے کے لئے مشخص مواد پیش کرنا چاہتا ہے۔
ٹیلی نار پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، خرم اشفاق نے کہا کہ، “ٹیلی نار پاکستان ہر پاکستانی خصوصا نوجوانوں کو قابل بنانے اور بااختیار بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور شراکت داری کی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ، “ہم ‘مور سے زیادہ’ ویلیو والے اپنے صارفین کی خدمت کے لئے مسلسل جدت اختیار کر رہے ہیں، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سلیوشنز کے ساتھ ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں شراکت کر رہے ہیں۔ ہم جی ارینا کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں کیونکہ ہمارا مقصد ہے کہ گیمز کو کیریئر کے طور پر تبدیل کریں اور بالآخر پاکستان کو بین الاقوامی گیمرز کے نقشے پر لائیں۔”
ٹورنامنٹ کے لئے 216 ٹیموں کا اندراج کیا گیا ہے اور ہر شہر کے کوالیفائر سے ٹاپ 4 ٹیمیں فائنل کوالیفائر میں مقابلہ کریں گی، ٹورنامنٹس براہ راست ٹیلی نار پاکستان کے فیس بک پیج کے ساتھ ساتھ جی ارینا کے یوٹیوب چینل پر بھی لائیو اسٹریم ہوں گے۔ کراچی اور لاہور کے لئے ایف ایف سی ایس 2020 پاکستان کوالیفائر ٹورنامنٹ ہوچکا ہے اور اسلام آباد کوالیفائر یکم نومبر 2020 کو ہونا ہے۔ فائنل کوالیفائر آن لائن ہوگا، جہاں 12 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور ٹاپ 2 ٹیموں کا انتخاب ایشیاء سیریز کوالیفائر اور فائنل کے لئے کیا جائے گا۔
ٹیلی نار پاکستان ہمیشہ کی طرح گیمنگ کے محاذ میں بھی آگے بڑھ رہا ہے اور گیمنگ کو جدت طرازی کے ایک مضبوط شعبے کی حیثیت سے ترقی کے ذریعہ، رابطے سے بالاتر صارف کے تجربے کو مزید تقویت بخش بنانے کے اختراعی طریقوں کی تلاش کر رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر رسائی، سستے انٹرنیٹ اور ترقی پذیر گیمنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ، ٹیلی نار پاکستان تمام گیمر پروفائلز کو جدید گیمنگ کا تجربہ پیش کرنا چاہتا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے ان کی حمایت کرتا ہے۔