ٹی سی ایل نے عملی طور پر رول ہونے والی اسکرین پر مبنی اسمارٹ فون دکھا دیا۔

ٹی سی ایل نے اس سال کے آغاز میں لچکدار اسمارٹ فون اسکرینوں پر تبادلہ خیال کیا تھا اور آج ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کی لیبارٹریوں میں یہ تصور تیار کیا جارہا ہے۔

مختصر ویڈیو میں 4.5 انچ کا اسمارٹ فون دکھایا گیا ہے جو ڈیوائس کی موٹائی پر سمجھوتہ کیئے بغیر 6.7 انچ تک بڑا ہو سکتا ہے۔

ٹی سی ایل ایک لچکدار مادے کی پرت پر انک جیٹ پرنٹر کے ذریعہ پرنٹ کی گئی او ایل ای ڈی اسکرینوں پر مبنی ٹیکنالوجی تیار کررہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو فی الحال 2 لاکھ بار کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔

آئیفا نمائش میں ٹی سی ایل نے کہا کہ وہ توقع نہیں کرتے ہیں کہ وہ اس سال ان اسکرینوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوائسز کو مارکیٹ میں لاسکیں گے لیکن ڈسپلے سرچ کے راس ینگ کا کہنا ہے کہ ان ڈیوائسز کو مارکیٹ میں لانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں زیادہ لمبا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

تبصرہ کریں

%d