آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس پر نئے لِڈار (LiDAR) سینسر کا شکریہ، آپ اب فرش سے لے کر سر، بال یا ٹوپی کے اوپری حصے کی لمبائی تک کسی بھی فرد کے قد کی پیمائش کرسکتے ہیں۔ ایپل کا دعوی ہے کہ آپ کرسی پر بیٹھے ہوئے شخص کا قد بھی ناپ سکتے ہیں۔
یہاں آپ اس خصوصیت کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں:
- آئی فون کو ایسی پوزیشن دیں تاکہ جس شخص کو آپ ناپنا چاہتے ہو وہ سر سے پیر تک اسکرین پر نظر آئے۔
- ایک لمحے کے بعد، اس شخص کے سر (یا بال، یا ٹوپی) کے اوپری حصے پر ایک لکیر ظاہر ہوتی ہے، جس کی اونچائی پیمائش لائن کے بالکل نیچے دکھائی دیتی ہے۔
- پیمائش کی تصویر لینے کے لئے ٹیپ کریں۔
- تصویر کو محفوظ کرنے کے لئے، نیچے بائیں کونے میں اسکرین شاٹ کو ٹیپ کریں ، Done پر ٹیپ کریں، پھر فوٹوز میں یا فائلز میں محفوظ کرنے کا انتخاب کریں۔
- جب بھی آپ چاہیں آئی فون پر فوٹوز یا فائلز سے قد کی پیمائش کی تصویر تک آسانی سے رسائی حاصل کر کے شیئر کرسکتے ہیں۔
آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس ماڈل پر، آپ خود بخود ظاہر ہونے والی گائیڈ لائنز کا استعمال کرتے ہوئے فرنیچر، کاؤنٹرٹاپس اور دیگر اشیاء کی اونچائی اور سیدھے کناروں کی پیمائش بھی آسانی سے کرسکتے ہیں۔ اور رولر ویو کے ساتھ آپ اپنی پیمائش میں مزید تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس20 ، ایس 20 پلس، ایس 20 الٹرا، ایس 10 فائیو جی اور نوٹ 10 پلس ڈیوائسز بھی اسی طرح کی ایپ کے ساتھ آتے ہیں جن کو کوئیک میژر (Quick Measure) کہا جاتا ہے۔ تھری ڈی ڈیپتھ کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ریئل ٹائم پیمائش حاصل کرسکتے ہیں جو کسی بھی چیز کی سطح ہوسکتی ہے اور یہ آپ کو اس کی اونچائی، چوڑائی اور حجم بھی بتاتا ہے۔ تاہم، سام سنگ کی کوئیک میژر ایپ کسی شخص کے قد کی خود بخود پیمائش نہیں کرسکتی، اس کے لئے صارف کو کچھ کام خود کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماخذ: ایپل