ایپل کےآئی فون 12 اور آئی فون 12 پرو کی فروخت شروع ہو چکی ہے، یعنی ریویوورز کو ڈیوائسز کو جانچنے کے لئے کافی وقت ملا ہے۔ ایوری تھنگ ایپل پرو نے بھی ان اسمارٹ فونز پر اپنا معمول کا ڈراپ ٹیسٹ کیا، جہاں وہ ہینڈسیٹس کو تیزی سے بڑی اونچائیوں سے گراتے ہیں یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔
اس سال کے آئی فون 12 میں بہتری آئی ہے جس کا مطلب ہینڈسیٹس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کی بڑی وجہ ایک تو ان کی اسکرینوں میں سیرامک شیلڈ ٹیکنالوجی ہے، جو ان کو 4 گنا تک سخت بنا دیتی ہے اور دوسرا آئی فون 12 پرو پر اسٹیل فریم ہے، جو اسے کسی نقصان پہنچنے کے اندیشے میں زیادہ مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔
ذیل میں ایوری تھنگ ایپل پرو کی ویڈیو میں ملاحظہ کریں کہ ڈیوائسز نے کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: