ہواوے نے دو دن پہلے ہی میٹ 40، میٹ 40 پرو، میٹ 40 پرو پلس، اور پورش ڈیزائن میٹ 40 آر ایس کی نقاب کشائی کی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہر میڈیا آؤٹ لیٹ کو میٹ 40 پرو بھیجا گیا تھا، بالکل اسی طرح جس طرح پی 40 کے ساتھ ہوا تھا۔ لہذا DxOMark نے بھی اس اسمارٹ فون کی کیمرا رینکنگ فورا ہی جاری کر دی اور اس رینکنگ کے حساب سے یہ نیا ڈیوائس اپنے پیچھے کے کیمرا سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنی سیلفی کی صلاحیتوں میں بھی چارٹ میں اول نمبرحاصل کرچکا ہے۔
پچھلے کیمرے کے لئے، میٹ 40 پرو نے شیاؤمی می 10 الٹرا سے تاج لے لیا ہے، جبکہ سیلفیز کے لئے سابقہ ریکارڈ ہواوے کی اپنی ہی فیملی کا ہواوے پی 40 پرو تھا۔
اگر آپ DxOMark کی جانچ کے نتائج میں دلچسپی رکھتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر تفصیلی رپورٹس ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
- ہواوے میٹ 40 پرو کے پیچھے کے کیمرے کی رپورٹ
- ہواوے میٹ 40 پرو کے سامنے کے سیلفی کیمرے کی رپورٹ