ہواوے میٹ 40 پرو نے اے آئی بینچ مارک کا تاج اپنے سر لے لیا۔

ہواوے نے دو دن پہلے ہی میٹ 40، میٹ 40 پرو پلس اور پورش ڈیزائن میٹ 40 آر ایس کے ساتھ میٹ 40 پرو کو بھی لانچ کیا تھا۔ میٹ 40 پرو کا ہم بہت جلد ریویو شائع کرینگے جو بہت ہی دلچسپ خصوصیات کا حامل ہے۔

میٹ 40 پرو نے DxOMark اسمارٹ فون کیمرہ کی درجہ بندی میں بھی اپنے عقبی اور سامنے والے دونوں کیمروں کی پرفارمنس کا تاج اپنے سر لیا۔ اور اب معلوم ہوا ہے کہ یہ اسمارٹ فون آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) بینچ مارک میں بھی سب سے بہتر ہے، بنیادی طور پر اپنے نئے کیرن 9000 چپ سیٹ کے ساتھ مقابلے میں صف اول ہے۔

اس ٹیسٹ میں میٹ 40 پرو نے 216.6 اسکور حصل کیا جبکہ قریب ترین حریف شیاؤمی ریڈمی کے 30 الٹرا ہے، جو میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 1000+ کے ذریعہ تقویت یافتہ ہے۔ یہ اسمارٹ فون صرف 135.3 اسکور حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ویوو آئ کو زیڈ ون، جس میں وہی ڈائمینسٹی 1000+ شامل ہے، 133 کے اسکور کے ساتھ زیادہ پیچھے نہیں ہے۔ اگر آپ سادہ حساب چاہتے ہیں تو میٹ 40 پرو کی اے آئی کی کارکردگی قریب ترین حریف سے 60 فیصد بہتر ہے۔

جیسا کہ آپ اوپر دیئے گئے چارٹ میں دیکھ سکتے ہیں، پورے چارٹ پر کیرن اور ڈیمینسٹی چپ سیٹس کا غلبہ ہے، اسنیپ ڈریگن 865 (ریئلمی ایکس 50 پرو 5 جی کے اندر) صرف 74.2 پوائنٹس اسکور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

مائی اسمارٹ پرائس ڈاٹ کام کے توسط سے

تبصرہ کریں

%d