پچھلے کچھ عرصے میں اسمارٹ فون انڈسٹری میں بہت جدت آئی ہے۔ پہلے فولڈ ایبل فون آئے، پھر سلائیڈنگ فون آئے اور اب ایسا لگتا ہے کہ شیاؤمی چیزوں کو مزید آگے لے جانا چاہتا ہے۔ لیٹس گو ڈیجیٹل کے توسط سے شائع کردہ پیٹنٹ کے مطابق، چینی الیکٹرانکس بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے لئے ایک پیٹنٹ دائر کیا ہے جو عمودی طور پر بھی سلائیڈ ہوتا ہے۔ دستاویز کے مطابق، پیٹنٹ 8 اپریل کو رجسٹرڈ ہوا تھا اور آج اسے منظور کرلیا گیا ہے۔
جیسا کہ نیچے پیٹنٹ کی شبیہہ میں دیکھا گیا ہے، شیاؤمی نے عارضی فولڈنگ ڈیوائس کی اندرونی اسکرین پتلی رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے جو سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 2 ڈیوائسز کی طرح ایک بڑی چوکور اسکرین میں کھل جائے گا۔ چیزوں کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے، اندرونی اسکرین کے اوپر ایک بیرونی ڈسپلے بھی ہے۔ اس بیرونی ڈسپلے کو نیچے سلائیڈ کرنے سے اوپری دائیں کونے میں اسپیکر اور ڈوئل کیمرا ظاہر ہوتا ہے۔
مرکزی کیمرہ یونٹ فون کے بائیں نصف حصے کے پیچھے لگا ہوا ہے جس میں سلائیڈنگ ڈسپلے نہیں ہے۔ یہاں لینسز کا ایک جھنڈ بھی ہے جس میں کل چار لینسز اور دو پراسرار عمودی سلاٹس دکھائی دیتے ہیں۔ والیوم اور پاور بٹن فون کے دائیں جانب ہیں جب فون فولڈ ہوتا ہے اور جب ڈیوائس چوکور شکل میں کھلتا ہے تو یہ بٹن بائیں طرف چلے جاتے ہیں۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 2 سے مماثلت کے علاوہ، شیاؤمی کے پیٹنٹڈ تصور فولڈنگ فون کی ایل جی ونگ سے بھی مماثلت پائی جاتی ہے جس کی فرنٹ اسکرین میں گھومنے کی صلاحیت بھی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ سوائولنگ اسکرین کے بجائے، شیاؤمی نے سلائیڈنگ ڈسپلے کا انتخاب کیا ہے۔
چونکہ یہ تازہ طور پر منظور شدہ پیٹنٹ ہے، اس بات کا امکان ہے کہ ژیاؤمی کو اس کانسیپٹ فون کے بارے میں اپنے منصوبوں کی تفصیلات شیئر کرنے میں کچھ وقت لگے گا اور جب یہ حقیقت بننے کے قریب ہو گا تو کمپنی شاید عوام کے ساتھ اسمارٹ فون کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرے گی۔ ابھی کے لئے، ہم سب صبر کے ساتھ صرف انتظار ہی کرسکتے ہیں۔