ٹیکنو کی امبیسڈر مہوش حیات نیا فوٹوگرافی فون کیمون 16 لارہی ہیں۔

ٹیکنو اپنے فلیگ شپ فوٹو گرافی فون کیمون 16 کے ساتھ آرہا ہے، جسے جلد ہی پاکستان میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ ٹیکنو کی سب سے مشہور کیمون سیریز میں ایک اور قابل قدر اضافہ ہے۔ شائقین اس نئے فون کی خبروں اور خصوصیات کو لے کر انتہائی پرجوش ہیں۔ اس برانڈ نے کیمون 16 کی برانڈ ایمبیسڈر سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی سب سے پسندیدہ خاتون آرٹسٹ مہوش حیات ہیں۔

اداکاری کی ناقابل یقین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہوش حیات پاکستان کی اعلیٰ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا تھا اور اب انھہیں بہت ساری پاکستانی فلموں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اب تک کارکردگی کے کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں جن میں لکس اسٹائل ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے سنہ 2019 میں تمغہ امتیاز شامل ہیں۔ مہوش حیات کی خدمات حاصل کرنے پر مداح برانڈ کی تعریف کر رہے ہیں۔ ٹیکنو اور مہوش حیات کا یہ باہمی تعاون امید افزا لگ رہا ہے کیونکہ دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کرنے اور تمام حدود توڑنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔

کیمون 16 ٹائیووس (TAIVOS) ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو دنیا کی خصوصی ٹریڈ مارک سرٹیفیکیشن ہے جو ٹیکنو آرٹیفیشل انٹلیجنس وژن آپٹیمائزیشن سلیوشن ہے۔ ٹائیووس ٹیکنالوجی نہ صرف کیمون 16 کو انتہائی واضح امیجز کا بادشاہ بناتی ہے بلکہ متعدد اسمارٹ فوٹو گرافی کے افعال کی بھی حمایت کرتی ہے۔

کور ٹائیووس فوٹوگرافی کے افعال میں وائیڈ گروپ سیلفیز کے لئے AI وائیڈ اینگل سیلفی ڈوئل کیمرا، اندھیرے والے ماحول میں بھی آپ کو انتہائی واضح تصویر دینے کے لئے رات کے خوبصورت پورٹریٹ موڈ اور مستحکم تصاویر دینے کے لئے پیشہ ورانہ شوٹنگ اینٹی شیک موڈ شامل ہیں۔ اس میں اے آئی بیوٹی پورٹریٹ موڈ بھی ہے جو جلد کے اصل رنگوں کو نہ صرف برقرار رکھے گا بلکہ چہرے کی خوبصورتی کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ 960fps سپر سلوموشن آپ کو اپنی یادیں محفوظ کرنے کے لئے پیشہ ورانہ ایس ایل آر کی طرز کی حیرت انگیز سلوموشن ویڈیو اور 4K ویڈیو شوٹنگ فراہم کرتی ہے۔

پیش گوئی کی گئی ہے کہ ٹیکنو کیمون 16 اس سال کا سب سے زیادہ بااثر لانچ ہوگا۔ شائقین بےچینی کے ساتھ اس لانچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ بہت جلد مارکیٹ میں منظر عام پر آئے گا اور وہ اپنے حریفوں کو ایک بار پھر سخت مقابلہ دے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: