ایک چینی ٹیک چینل نے حال ہی میں اعلان کردہ آئی فون 12 اور 12 پرو کے پوسٹ مارٹم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان فونز کو کیسے بنایا گیا ہے اس کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیئے ہیں۔ وڈیو سے پتہ چلا ہے کہ دونوں موبائل اندرونی طور پر ایک دوسرے سے کافی ملتے جلتے ہیں۔
دونوں فون ایک ہی ایل کے سائز والے لاجک بورڈ کا استعمال کررہے ہیں جس میں صرف ایک ہی فرق ہے جو کہ لیڈار کنیکٹر ہ ، جو وینیلا آئی فون 12 پر موجود نہیں ہے۔ آئی فون 12 پر غیرموجود لیڈار اور ٹیلی فوٹو کیمرے کی پلاسٹک عناصر کی فلنگس بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں ماڈلز میں بیٹری کی گنجائش 2،815 ایم اے ایچ ہے اور ویڈیو کے مطابق، آئی فون 12 اپنی گنجائش کے مطابق ایک بڑی بیٹری کا استعمال کرسکتا تھا لیکن شاید قیمت کم کرنے کی وجہ سے ایپل نے دونوں فونز میں ایک جیسی بیٹریوں کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا۔ باقی اجزاء بھی یکساں ہیں اس لئے یہ ایک دوسرے سے تبدیل کیجئے جا سکتے ہیں لیکن آپ ایپل کے ان اقدامات کی منطق کبھی نہیں جان سکتے ہیں۔ لہذا یہ صرف وقت ہی بتائے گا کہ آپ آئی فون 12 اور 12 پرو کے پارٹس ایک دوسرے میں منتقل کرسکتے ہیں یا نہیں۔
ماخذ بلی بلی (چینی زبان میں) – سیک ڈیوائس کے توسط سے