ہواوے میٹ 40 سیریز کے پروگرام کا خلاصہ 2 منٹ میں، پہلا پرومو کلپ ریلیز کر دیا.۔

ہواوے نے اپنی میٹ 40 لائن اپ میں میٹ 40، میٹ 40 پرو، میٹ 40 پرو پلس اور میٹ 40 آر ایس پورش ڈیزائن پر محیط اپنے نئے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیئے۔

یہ پروگرام کل منعقد ہوا تھا اور نئے ہارڈ وئیرس سے بھرا ہوا تھا اور آپ کو شاید ان میں سے کچھ کی خبر. نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک دو منٹ کی ہائی لائٹس وڈیو ریلیز کی ہے جس میں نئے میٹ 40 لائن اپ کی حیرت انگیز خصوصیات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

موجودہ حالات میں ہواوے “ایک نیا خواب دیکھنے کی ہمت کررہا ہے” جس میں ان اسمارٹ فونز کے نئے اسپیس رنگ ڈیزائن کے ساتھ ان کو فوری طور پر فلیگ شپ فونز کے خطوط میں لا کھڑا کیا ہے۔ نئے فون ایک کیرن 9000 چپ سیٹ کے ساتھ آئے ہیں جو 5nm پراسس پر مبنی ہے اور مارکیٹ میں اس وقت سب سے تیز رفتار ہے، جس نے 36 مہینے کی اعلی کارکردگی کا بے مثال وعدہ کیا ہے۔

میٹ 40 اس لحاظ سے بھی ایک پہلا فون ہے جس میں ایک فری فارم لینس ہے جس کو اصولا تو مسخ شدہ وسیع زاویہ کی تصاویر لینی چاہئے، لیکن سافٹ ویئر انہیں حیرت انگیز اور مساوی بنا دیتا ہے۔ ہواوے ہاتھوں کے اشاروں کو بھی فیشن میں واپس لانے کی کوشش کررہا ہے، یہاں تک کہ دوسرے حریفوں نے ان کو آدھی دہائی قبل ہی مکمل طور پر چھوڑ دیا تھا۔

کمپنی کے سی ای او، رچرڈ یو کے ساتھ دو منٹ کی ایک کلپ دلچسپ ہے، لیکن ایک عام اسمارٹ فون صارف کو فون کے بارے میں پرجوش بنانے کے لئے، میوزک اور چمکتے بھڑکتے کلپس کے ساتھ خصوصیات کو اس سے بھی چھوٹے حصے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جسے ایک پرومو ویڈیو کہا جاتا ہے.

ہواوے میٹ 40 لائن اپ کا یہ پہلا آفیشل پرومو ہے جس کا فون کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹی وی پر نشر ہونے کا امکان ہے۔ ہم اتنا تو جانتے ہیں میٹ 40 کی قیمت 899 ڈالرز، میٹ 40 پرو کی قیمت 1،200 ڈالرز ہوگی اور پرو پلس 1،400 ڈالرز سے شروع ہوگا لیکن ہمارے پاس ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں کہ یہ ڈیوائسز کب اور کہاں لانچ ہوں گے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: