مائیکروسافٹ فارم آن لائن سروے ایپ اب ذاتی استعمال کے لئے دستیاب ہے.۔

مائیکروسافٹ فارم ایک آن لائن سروس ہے جو آپ کو سروے، کوئز، اور پول بنانے کی سہولت دیتی ہے، صارفین کو کسی بھی ویب براؤزر یا موبائل ڈیوائس کا استعمال کرکے اس کا جواب دینے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ حقیقی وقت میں نتائج بھی دیکھ سکتے ہیں، جوابات کا اندازہ کرنے کے لئے بنا بنایا اینالٹکس استعمال کرسکتے ہیں، اور اضافی تجزیہ کیلئے مائیکروسافٹ ایکسل میں نتائج کو برآمد کرسکتے ہیں۔ آج تک مائیکروسافٹ فارم صرف مائیکروسافٹ 365 کمرشل صارفین کے لئے دستیاب تھا۔ مائیکروسافٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ مائیکروسافٹ فارم اب ذاتی استعمال کے لئے بھی دستیاب ہیں۔

استعمال میں آسان ٹولز اور واضح تجاویز کے ڈیزائن کے ساتھ، آپ ان پٹ اکٹھا کرسکتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں کے منصوبے بناسکتے ہیں – اپنے پڑوس کے دوستوں سے ہفتہ وار ایکسرسائز اور رننگ کے لئے رائے لےسکتے ہیں، چھٹیوں کے دنوں کی دعوتوں کی لئے فیملیز کو ہم آہنگ کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ کسی بھی جگہ سے دوستوں کے ساتھ ورچوئل ٹریویا نائٹ کی بھی میزبانی کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ فارم اب مائیکروسافٹ اکاؤنٹ والے ہر فرد کو دستیاب ہے۔ کچھ پریمیم خصوصیات جیسے جواب دہندگان کی توسیع شدہ تعداد اور مزید ٹیمپلیٹس مائیکروسافٹ 365 پرسنل اور مائیکروسافٹ 365 فیملی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

آپ مائیکروسافٹ فارم کو ابھی اس لنک سے آزما سکتے ہیں۔ ارتباط نے بھی مائیکروسافٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ایک سروے شائع کعا ہے. براہ مہربانی نیچے دیئے گئے لنک کے ڈریعے اس سروے میں حصہ لیں اور ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں.

ارتباط کے بارے میں رائے دینے کے لئے سروے میں حصہ لیں.

ماخذ: مائیکروسافٹ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: