انفینکس نے صارفین کو زبردست آفرز دینے کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک کرلیا۔

پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے قسطوں اور رعایتی پیش کشوں کی خصوصی آفرز لانے کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ شراکت کی ہے۔ بینک الفلاح کے پاس 31 اکتوبر تک ایک موبائل ویک مہم جاری ہے جس میں انفینکس کے جدید ترین ڈیوائسز جیسے زیرو 8 اور زیرو 8 آئی خصوصی ڈسکاؤنٹ اور ماہانہ اقساط کے منصوبوں پر دستیاب ہیں۔

انفینکس نے حال ہی میں زیرو 8 لانچ کیا تھا جو اس کی فلیگ شپ سیریز ہے اور اس نے اپنی جدید خصوصیات اور دنیا کے پہلے 48 ایم پی کے ڈوئل سیلفی کیمرا سسٹم کی بدولت شائقین کی داد حاصل کی ہے۔ برانڈ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون اب بینک الفلاح موبائل ویک کے دوران خصوصی رعایت کے ساتھ دستیاب ہوگا اور صارفین الفا مال پر بھی صفر (0٪) مارک اپ ریٹ کے ساتھ قسطوں پر انفینکس فون کی خریداری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر انفینکس پاکستان کے سی ای او مسٹر جو ہو نے کہا، “انفینکس نے ہمیشہ ایک ایسا برانڈ بننے کی کوشش کی ہے جو اس کے صارفین کی ضروریات پر مرکوز ہو – اور بدلے میں ہم اپنے ان صارفیس کے لئے ایسی آفرز لائے ہیں جو ہم پر اور ہمارے ڈیوائسز پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم بینک الفلاح کے ساتھ اس نئی شراکت داری سے بے حد خوش ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اپنے صارفین کی بہتر خدمت کے لئے ایسی آفرز جاری رکھیں گے۔”

انفینکس اپنے صارفین کے لئے بجٹ دوستانہ قیمتوں میں معیاری ڈیوائسز لانے کے لئے ہمیشہ آگے رہا ہے اور نتیجتاً اسمارٹ فون انڈسٹری میں سرفہرست رہتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور فیشن کے لحاظ سے تیار کردہ متحرک موبائل ڈیوائسز بنانے کے لئے پرعزم، انفینکس عالمی سطح پر مرکوز انٹیلیجنٹ زندگی کے تجربات تخلیق کرتا ہے ، جس سے تمام طرز زندگی کی تکمیل ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: