فرانس میں آئی فون 12 ایئر پوڈز کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے دو الگ الگ باکسز میں آیا ہے۔

2020 میں ایپل نے غیر ضروری کاربن کے اخراج (اور ایکسسریز کی پیداوار پر پیسہ خرچ کرنے) کے خلاف مؤقف اپنایا اور آئی فون 12 اور 12 پرو کے ساتھ ساتھ آئی فون 11، ایس ای (2020) اور ایکس آر کے ریٹیل پیکیج سے بھی چارجر اور ایئربڈ ہٹا دیئے۔ لیکن فرانس کے قانون کے مطابق مینوفیکچررز کو فون کے ساتھ ہیڈ فون مہیا کرنا لازمی ہے، لہذا ایپل کو اپنے آئی فونز کے ساتھ ایئر پوڈز کو علیحدہ سے ایڈجسٹ کرنا پڑا۔

چونکہ ایپل کا نیا چھوٹا آئی فون ریٹیل باکس کا اسٹینڈرڈ دنیا بھر ایک جیسا ہے، لہذا ایپل نے اس کے ساتھ ایک بڑا باکس بھی شامل کردیا جس میں ایئر پوڈز موجود ہیں۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان باکسز میں ابھی بھی چارجر شامل نہیں ہے، علیحدہ باکس صرف ایئربڈز پر مشتمل ہے۔

ایپل نے اپنے صارفین کو پہلے سے موجود چارجرز اور ایئر پوڈز کے استعمال کا مشورہ دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک نیا 19 ڈالرز یا 25 یوروز کا 20 واٹ وائرڈ چارجر اور 39 ڈالرز یا 45 یوروز کا وائرلیس میگ سیف چارجر بھی فروخت کررہا ہے اور ایئر پوڈس کی قیمت میں 10 ڈالرز کی کمی کردی ہے جو اب 19 ڈالرز یا 19 یوروز کے فروخت ہورہے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: