گوگل دنیا کے 3 اہم ترین برانڈز کی لسٹ سے باہر نکل گیا، ایپل نمبر ون ہے: رپورٹ

انٹربرانڈ، عالمی برانڈ کنسلٹنسی فرم نے دنیا کے سب سے اہم برانڈز پر اپنی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے اور اب ہمارے پاس سرفہرست 3 ناموں کی تازہ ترین فہرست ہے۔ اس درجہ بندی کے مطابق، فی الحال ایپل دنیا کا سب سے قیمتی برانڈ ہے جس کا تخمینہ 323 بلین ڈالرز ہے اور گوگل اب ٹاپ 3 کی سرفہرست میں نہیں ہے۔

فہرست میں ایپل کے بعد ایمیزون اور مائیکروسافٹ ہیں جہاں ایمیزون اس وقت 200 بلین ڈالرز کی قیمت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس نے پچھلے سال کے مقابلہ میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے بھی 53 فیصد اضافہ ظاہر کیا، جس نے 166 بلین ڈالر کی قیمت کے ساتھ اس فہرست میں تیسری پوزیشن کے ساتھ گوگل سے آگے نکل گیا۔

گوگل کی پوزیشن 1 فیصد سالانہ کمی کے اور قیمت 165 بلین ڈالر سے کم ہونے کے بعد دو درجے کم ہوکر چوتھی پوزیشن ہو گئی ہے۔ اس فہرست میں دیگر قابل ذکر ناموں میں 5 ویں نمبر پر سام سنگ، 12 ویں نمبر پر انٹیل، 13 ویں پر فیس بک اور 19 ویں پوزیشن پر انسٹاگرام شامل ہیں۔

یاد رکھیں کہ یہ اعداد و شمار کمپنیوں کی خالص قیمت نہیں ہیں بلکہ صرف ایک تخمینہ ہے کہ ان کے برانڈز کی حالیہ قیمت کتنی ہے۔ مثال کے طور پر، ایپل کی موجودہ مارکیٹ مالیت 2 ٹریلین ڈالر تک جاتی ہے، جبکہ انٹربرانڈ کے مطابق اس کے برانڈ کی مالیت 323 بلین ڈالر ہے۔

ماخذ: انٹربرانڈ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: