جنوبی کوریا میں ایپل واچ ایس ای کے کچھ صارفین نے اسمارٹ واچ کے بہت زیادہ گرم ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔

ریڈٹ پر ایک نئی پوسٹ نے تازہ ترین ایپل واچ ایس ای کے بہت زیادہ گرم ہونے اور صارفین کے ہاتھوں پر نشان بننے کے بارے میں جنوبی کوریا کے چند صارفین کی رپورٹ دی ہے۔ پوسٹ میں چھ معاملات کی فہرست دی گئی ہے جس میں ڈیوائس کے 40 ملی میٹر والے جی پی ایس اور ایل ٹی ای دونوں ماڈلز چارجنگ کے دوران یا اس کے بعد بہت زیادہ گرم ہوجاتے ہیں۔

زیادہ تر صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ گھڑی چارج ہونے اور کلائی پر پہنے جانے کے بعد بہت گرم ہوگئ تھی۔ صارفین کی کلائی کی کچھ تصاویر کے مطابق یہ جلد پر گھڑی کے نشان چھوڑ دیتی ہیں۔ دوسرے معاملات میں، ڈیوائس خود ڈسپلے پر ایک چمکدار، جلے ہوئے مقام کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ گھڑی نیچے کی طرف سے اتنی زیادہ گرم ہے کہ ڈسپلے پر بھی اس کا نشان پڑگیا ہے۔ تمام تصاویر میں جلنے کی کیفیت یکساں ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ معاملہ کتنا سنجیدہ ہے۔ ریڈیٹ پر کچھ ردعمل بتاتے ہیں کہ صارفین کو شمالی امریکہ میں ایپل کی تازہ ترین پیش کش کو لے کر دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے نتیجے میں وہ متبادل ڈیوائسز کا دعوی کررہے ہیں۔ نیز یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ آیا ان مسائل کا بیٹری سے کوئی تعلق ہے۔ چونکہ ویب پر اسمارٹ واچ کے کوئی ٹیئر ڈاون نہیں ہیں، لہذا یہ اندازہ کرنا مشکل ہے کہ واچ ایس ای اندرونی طور پر پچھلی نسلوں کے ڈیزائن سے کتنی مماثلت رکھتی ہے یا پھر یہ دوبارہ استعمال ہونے والے پارٹس کا قصور ہے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا آنے والے دنوں میں مزید اطلاعات سامنے آئیں گی یا نہیں اور ایپل ان رپورٹوں کے بارے میں کوئی بیان فراہم کرے گی یا نہیں۔ اگرچہ یہ صرف کچھ ناقص ڈیوائسز کا ایک مجموعہ ہوسکتا ہے، لیکن ان امور سے پیدا ہونے والے خطرات کے مدنظر ایپل کی طرف سے کسی بھی قسم کی صفائی یا ردعمل کی توقع کی جانی چاہیئے۔

ماخذ: یو/کوزی پلینز (ریڈٹ)

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: