انفینکس کے ریپ ویڈیو ریلے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، پاکستانی فنکاروں نے بھی حصہ لیا۔

پاکستان کے ٹِک ٹاک ستاروں اور فنکاروں نے حال ہی میں اسمارٹ فون کے ایک معروف برانڈ انفینکس کے منعقد کردہ ایک آن لائن ریپ ویڈیو ریلے میں حصہ لیا اور ‘ایک آن لائن ریپنگ ویڈیو ریلے میں سب سے زیادہ لوگ’ کا گائنس ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ویڈیو ریلے میں 15 مختلف ممالک کے 51 شرکاء شامل تھے، جن میں سے 5 کا تعلق پاکستان سے تھا۔ شرکاء میں یوٹیوبر آصف بالی، ٹِک ٹاک اسٹار لیری خان، جس کے دس لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، اور ٹِک ٹاکرز حسن، معاذ اور تیمور بھی شامل ہیں۔ انفینکس پاکستان کی طرف سے کمیونٹی ایگزیکٹو زوفشیان احمر پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں جنھوں نے جوش و خروش سے اس ریلے میں حصہ لیا۔

ویڈیو کو پورے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا گیا جس میں ریکارڈ بنانے والوں نے ایک ہی ٹریک کو استعمال کرتے ہوئے اردو، چینی، عربی، نائجیرین، ہندی اور دوسری زبانوں میں ریپ کیا۔ ریکارڈ کا انعقاد 30 ستمبر کو کیا گیا اور یہ مجموعی طور پر 1 گھنٹہ 11 منٹ تک جاری رہا۔

آن لائن ریپنگ چیلنج کا اہتمام انفینکس نے اپنے جدید ترین ڈیوائس، انفنکس ہاٹ 10 کے لانچ کو منانے کے لئے کیا تھا جس سے صارفین کو جڑے رہنے، تجربات بانٹنے اور تفریح ​​کرنے کے لئے بااختیار بنانا تھا، اس منفرد ایونٹ کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ دور رہتے ہوئے بھی ایک ساتھ لطف اندوز ہونا ممکن ہے۔

اس موقع پر انفینکس کے کنٹری ہیڈ مسٹر جو ہو نے کہا، "انفینکس میں، ہم صارف کے ایک ایسے عظیم تجربے کو پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ڈیوائس سے کہیں زیادہ ہو۔ اس تفریحی ایونٹ میں جس طرح کی توانائی اور ردعمل دیکھنے کو ملا ہے اس پر ہم حیرت زدہ ہوئے ہیں، اور پوری دنیا کے لوگ واقعی حیرت انگیز چیز پیدا کرنے کے لئے کیسے اکٹھے ہوئے۔”

انفینکس نے اب ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں نئے ریکارڈ کو منانے کی کوشش میں تمام شرکاء اور ان کی صلاحیتوں کو دکھایا گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر ریکارڈ درج کرلیا ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: