ہمیں کل ہی پتہ چلا تھا کہ سام سنگ کی ایس سیریز کا اگلا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 21 حال ہی میں ریلیز کئے گئے فین ایڈییشن سام سنگ گلیکسی ایس 20 ایف ای سے بہت ملتا جلتا ہو گا اور آج آن لیکس نے نئے ہینڈسیٹ کی کچھ تصویریں لیک کی ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس ڈیوائس میں 6.2 انچ کی فلیٹ اسکرین ہے جس میں اوپر مرکز میں پنچ ہول سیلفی کیمرہ، پلاسٹک کی بیک اور کیمرا کلسٹر کے لئے ایک نیا مخصوص ڈیزائن شامل ہے۔
آن لیکس کی لیک کی گئی پیمائش کے مطابق، اس ڈیوائس کا سائز (تقریبا) 151.7 x 71.2 x 7.9 ملی میٹر (کیمرا بمپ کے ساتھ 9.0 ملی میٹر) ہوگا۔

سام سنگ گلیکسی ایس 21
اب تک کی لیک کی گئی ترتیبات درج ذیل ہیں:
اسکرین | 6.2 انچ کی فلیٹ سکرین |
پروسیسر | کوالکوم اسنیپ ڈریگن 875 |
پیچھے کا کیمرا | 3 ریئر کیمرے |
سیلفی کیمرا | پنچ ہول کیمرا |
بیٹری / چارجنگ | 25 واٹ فاسٹ چارجنگ |
سائز / وزن | 151.7 x 71.2 x 7.9 ملی میٹر (کیمرا بمپ کے ساتھ 9 ملی میٹر) |
لانچ کی متوقع تاریخ | جنوری 2021 |
آن لیکس نے اطلاع دی ہے کہ سام سنگ کی گلیکسی ایس سیریز کے اسمارٹ فونز توقع سے پہلے یعنی ممکنہ طور پر جنوری 2021 تک ریلیز کیا جا سکتا ہے۔