پیشگی آرڈر کی بےتحاشہ ڈیمانڈ آئی فون 12 پرو کے ڈیلیوری شیڈول میں تبدیلی کی وجہ بن گئی۔ ایک رنگ بہت زیادہ ڈیمانڈ میں ہے۔

سال کے شروع میں ایپل کی سپلائی چین کے ساتھ وبائی آفت کی وجہ سے پیش آنے والے حالات کے پیش نظر 2020 کے آئی فون ماڈلز کے لانچ میں تاخیر یقینی لگ رہی تھی۔ اور اس یقین کے ساتھ ہی ایپل نے آئی فون 12 اور آئی فون 12 پرو کی ترسیل کی تاریخوں کو لے کر سب کو حیرت زدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ روز دونوں ماڈلز کے پیشگی آرڈر شروع ہوئے ہی تھے کہ شپنگ کی تاریخیں آگے بڑھنا شروع ہوگئیں۔ مثال کے طور پر، آئی فون 12 پرو کی اصل ریلیز کی تاریخ 23 اکتوبر تھی جس کو اب نومبر میں دھکیل دیا گیا ہے۔

اب تک آئی فون 12 پرو کے لئے نیا پیسیفک بلیو رنگ سب سے زیادہ مقبول ہے۔

ایپل آئی فون 12 پرو:
جیسا کہ سب توقع کر رہے تھے، پیسیفک بلیو رنگ کا آپشن آئی فون 12 پرو کے لئے بیان کردہ نئی ترسیل کی تاریخوں کی بنیاد پر سب سے زیادہ مقبول رنگ رہا ہے۔ اس ماڈل کی تینوں اسٹوریج (128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی) کی مفت ڈیلیوری اب 4 نومبر سے 9 نومبر کے درمیان دھکیل دی گئی ہے۔ اور 128 جی بی اسٹوریج اس کا سب سے مقبول آپشن رہا ہے کیونکہ چاروں رنگوں کے آپشنز میں اسٹوریج کی یہ مقدار موجود ہے اور وہ بھی 4 سے 9 نومبر تک پہنچنا طے شدہ نہیں ہے۔

آئی فون 12 پرو کی قیمت 128 جی بی کے لئے 999 ڈالرز (یا 41.62 ڈالرز کی 24 ماہانہ اقساط)، 256 جی بی کے لئے 1،099 ڈالرز (یا 45.79 ڈالرز کی 24 ماہانہ اقساط) اور 512 جی بی کے لئے 1،299 ڈالرز (یا 54.12 ڈالرز کی 24 ماہانہ اقساط) ہے۔

ایپل آئی فون 12:
دوسری طرف جب آئی فون 12 کی بات آتی ہے تو، ابھی تک گرین سب سے زیادہ مقبول رنگ رہا ہے جس میں تینوں ماڈلز (64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی) 23 اکتوبر کے بجائے 2 سے 4 نومبر کے درمیان تک موخر کردیئے گئے ہیں۔ آئی فون 12 کے لئے سب سے کم مقبول رنگ سرخ رنگ (پراڈکٹ ریڈ) ہے کیونکہ اس رنگ میں موجود تینوں اسٹوریج آپشنز کو اب بھی 23 اکتوبر کی اصل تاریخ میں ہی بھیجنے کی توقع کی جارہی ہے۔

آئی فون 12 کی قیمت 64 جی بی کے لئے 799 ڈالرز (یا 33.29 ڈالرز کی 24 ماہانہ اقساط)، 128 جی بی کے لئے 849 ڈالرز (یا 35.37 ڈالرز کی 24 ماہانہ اقساط) اور 256 جی بی کے لئے 949 ڈالرز (یا 39.54 ڈالرز کی 24 ماہانہ اقساط) ہے۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون پرو میکس دونوں کے پیشگی آرڈر 6 نومبر کو صبح 8 بجے ای ٹی سے شروع ہوں گے جس کی فراہمی 13 نومبر کو ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ لوگ پہلے ہی اپنی میگ سیف ایکسسریز وصول کر رہے ہیں۔ اور آپ کو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ ایپل اس سال باکس میں پاور اڈاپٹر اور وائرڈ ایئر پوڈز شامل نہیں کر رہا ہے۔ آپ ایپل اسٹور سے 20 واٹ پاور اڈاپٹر اور/یا ایئر پوڈس 19 ڈالرز کی قیمٹ میں منگوا سکتے ہیں۔ یہ صرف 39 ڈالرز کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے جو کہ ایک ہفتہ قبل ان ایکسسریز کی قیمت تھی۔ ایک بہتر لائٹننگ یو ایس بی سی کیبل باکس میں شامل ہے۔

وینچر کیپیٹل فرم لوپ وینچرس نے کچھ پیش گوئیاں کیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ آئی فون 12 فون کے مقابلے میں آئی فون 12 پرو ماڈل زیادہ اہم ثابت ہوں گے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ مالی سال 2021 کے لئے آئی فون کی آمدنی میں پچھلے سال کی 1 فیصد نمو کے مقابلہ میں 15 فیصد اضافہ ہوگا۔ فرم کا کہنا ہے کہ ایپل ڈاٹ کام کے پری آرڈر والے صفحات کو (سائٹ پر درج دوسرے ایپل ڈیوائسز کے مقابلے میں) کافی سست رفتاری کا سامنا ہے اور آئی فون کے لئے یہ ایک اچھی علامت ہے کہ نئے ہینڈ سیٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: