آنر 10 ایکس لائٹ جلد ہی آرہا ہے، تفصیلات اور ڈیزائن کا انکشاف ہوگیا۔

اس سال، پاکستان میں آخری دفعہ آنر 10 آئی لانچ کے علاوہ، ہم نے کوئی آنر کی جانب سے کوئی نیا اسمارٹ فون لانچ ہوتے نہیں دیکھا، لیکن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نئے فون پر کام کر رہی ہے۔ انٹری لیول ماڈل ایڈیشن کو مبینہ طور پر 10 ایکس لائٹ کا نام دیا گیا ہے اور جلد ہی اس کے لانچ ہونے کی امید ہے۔ نئے ڈیوائس کی ترتیبات درج ذیل ہیں۔

آنر 10 ایکس لائٹ: متوقع ترتیبات اور خصوصیات

آنر 10 ایکس لائٹ میں ایک ایس ایم آئی سی نامی چینی سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بنائے گئے 14 ملی میٹر پر مشتمل ایک پرانی نسل کے کیرن 710 اے چپ سیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یقیناً، کارکردگی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ کیرن 710 سب سے پہلے 2018 میں سامنے آیا تھا اور آنر 10 ایکس لائٹ بھی اسی سی پی یو اور جی پی یو کے ساتھ آرہا ہے۔

بتاتے چلیں کہ اس میں گوگل سپورٹ موجود نہیں ہے، لہذا مجموعی طور پر یہ موجودہ ہواوے کی قیمتوں کی فہرست میں زیادہ اضافہ نہیں کرے گا۔ آنر 10 ایکس لائٹ 4 جی بی میموری اور 128 جی بی اسٹوریج سے بھرا ہوا ہے۔ بیٹری میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقت ہے اور یہ 22.5 واٹ کی حمایت کرتی ہے۔

آنر 10 ایکس کی اسکرین 6.67 انچ LCD ڈسپلے ہے، جس میں مکمل ایچ ڈی پلس ریزولیوشن ہے۔ فرنٹ 8 ایم پی کیمرا ایک پنچ ہول پر مشتمل ہے۔ پچھلے حصے میں ایک معیاری 48 ایم پی کیمرا اور 8 ایم پی الٹرا وائڈ شوٹنگ لینس دستیاب ہیں۔ مزید برآں، دو میکرو اور ڈیپتھ سینسنگ کے اضافی سینسرز بھی دستیاب ہیں۔

آنر 10 ایکس لائٹ سیاہ اور سبز رنگ میں آتا ہے، دونوں بڑے سائز والی کیمرا پلیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ محفوظ بھی ہے۔

یہ ڈیوائس یورپ میں اپنا آغاز کرنے جا رہا ہے اور جلد ہی جنوبی ایشیاء میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت لگ بھگ 230 ڈالرز (تقریبا 38،000 روپے) متوقع ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: