ایل جی نے اپنی بیوٹی پروڈکٹ لائن اپ، پرا۔ایل میں ایک نئی پراڈکٹ شامل کی ہے، جو بالوں کی افزائش کو تیز کرتی ہے اور گنج پن کو کم کرتی ہے۔
میڈی ہیئر کے نام سے، یہ پراڈکٹ بظاہر ایک ہیلمیٹ ہے جو بالوں کو بڑھنے میں مدد کے لئے لو لیول لائٹ تھراپی (ایل ایل ایل ٹی) کا استعمال کرتی ہے۔ ایل ایل ایل ٹی کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اینڈروجینٹک ایلوپیسیہ کے علاج کے لئے منظوری دے دی ہے، جسے مردانہ طرز کا گنج پن بھی کہا جاتا ہے۔
ایل جی کے مطابق، سیئول نیشنل یونیورسٹی ہسپتال کے محققین نے تصدیق کی ہے کہ میڈی ہیئر کو ہفتے میں تین بار چار ماہ تک استعمال کرنے سے بالوں کی کثافت اور موٹائی میں نمایاں بہتری واقع ہوتی ہے۔
میڈی ہیئر میں 146 لیزر اور 104 ایل ای ڈی لائٹس ہیں جو بالوں کی نشوونما کے ذمہ دار اسٹیم سیلوں کو تحریک دیتی ہیں۔

میڈی ہیئر کے تین بنیادی طریقے ہیں۔ ایک ٹوٹل کیئر موڈ جو پورے سر کے خلیوں کو تحریک دیتا ہے، فرنٹ کیئر موڈ جو سر کے اگلے حصے کا علاج کرتا ہے اور ایک ٹاپ کیئر موڈ جو اوپری حصے پر مرکوز ہے۔
اس کے علاوہ ان لوگوں کے لئے ایک ایڈوانسڈ موڈ ہے جو یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے لئے کون سا طریقہ بہتر رہے گا۔ اس ایڈوانسڈ موڈ کو مائی کیئر موڈ کہا جاتا ہے جو توجہ کی حامل جگہوں کی نشاندہی کرنے کیلئے سینسر کا استعمال کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، میڈی ہیئر میں پہننے کا پتہ لگانے والا سینسر بھی ہے جس سے صارفین ہیلمٹ کو مناسب طریقے سے پہن سکتے ہیں اور یہ بینڈ ایڈجسٹمنٹ ڈائل کو یقینی بناتا ہے تاکہ ہیلمٹ سر پر بالکل فٹ ہوجائے۔
ایل جی اس ماہ کے آخر میں میڈی ہیر کو ایک آفیشل تقریب میں لانچ کرے گا۔ کمپنی نے ایونٹ میں 100 افراد کو مفت میں میڈی ہیر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈی ہیئر کی قیمت کا ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔