انفینکس نے اپنے اسمارٹ فونز نوٹ 8 اور نوٹ 8 آئی کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔

جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی، انفنکس کے دو نئے اسمارٹ فونز آج باضابطہ طور پر اعلان ہوگیا- نوٹ 8 اور نوٹ 8 آئی۔ یہ دونوں اسمارٹ فونز میڈیا ٹیک ہیلیو جی 80 چپ سیٹ کے ذریعہ تقویت یافتہ ہیں۔

نوٹ 8 میں ایک 6،95 انچ 720×1640 ایل سی ڈی ٹچ اسکرین ہے جس میں 16 ایم پی کے ساتھ ہی ڈیپتھ سینسر کے ڈوئل پنچ ہول کٹ آؤٹ والا سیلفی کیمرا سیٹ اپ ہے۔ عقبی حصے میں 64 ایم پی کا ایک مین شوٹر ہے، جس کی مدد کے لئے 2 ایم پی میکرو کیم، 2 ایم پی کی ڈیپتھ سینسر اور ایک “اے آئی لینس” ہے جو ایسا لگتا ہے کہ بس جگہ بھرنے کے لئے موجود ہے۔ اس پورے سیٹ اپ کے ساتھ ایک کواڈ ایل ای ڈی فلیش بھی موجود ہے۔

فون میں 6 جی بی ریم، 128 جی بی قابل توسیع اسٹوریج ہے اور 5،200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 18W پر چارج کرتی ہے۔ یہ اینڈرائیڈ 10 پر چلتا ہے اور سرمئی ، نیلے اور سبز رنگ میں دستیاب ہوگا۔

دوسری طرف، انفینکس نوٹ 8 آئی، اسی ریزولیوشن کے ساتھ تھوڑا سا چھوٹا 6.78 انچ ایل سی ڈی اسکرین رکھتا ہے، اور اس میں 8 ایم پی کا صرف ایک سیلفی کیمرا ہے جبکہ پیچھے کی طرف 64 ایم پی کی جگہ 48 ایم پی کا مین سینسر ہے۔ اس تفریق کے علاوہ دونوں اسمارٹ فونز کے درمیان رنگوں سمیت باقی سب کچھ یکساں نظر آتا ہے۔

تبصرہ کریں

%d