ایپل کا نیا ڈیزائن کردہ آئی پیڈ ایئر آج سے پیشگی آرڈرز کے لئے دستیاب ہے۔

تقریباً ایک مہینہ پہلے، ایپل نے آئی پیڈ ایئر ٹیبلٹس کی ایک نئی لائن اپ کا اعلان کیا تھا اور صرف اتنا کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں آرہے ہیں۔ آج، کمپنی نے اعلان کیا کہ پیشگی آرڈرز کھول دئیے گئے ہیں۔ تاریخ کے حوالے سے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ ٹیبلٹس میں نیا A14 بایونک پروسیسر شامل ہے، لہذا ایپل ممکنہ طور پر نہیں چاہتا تھا کہ یہ ٹیبلٹس آئی فون 12 لانچ ہونے سے قبل آئی فون 12 کی کارکردگی کے برابر ہوں۔

نئے آئی پیڈ ایئر کی بڑی بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ آئی پیڈ پرو لائن اپ کے ڈیزائن جیسا ہے، چھوٹے بیزلز کے ساتھ ہوم بٹن سے چھٹکارا حاصل کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس میں فیس آئی ڈی شامل نہیں ہے لیکن اس کے بجائے ایک فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے۔ یہ سبز اور نیلے رنگ جیسے نئے رنگوں میں بھی آیا ہے۔

نئے 10.9 انچ لیکوئڈ ریٹینا ڈسپلے میں 2،630×1،640 ریزولیوشن دی گئی ہے جو حقیقت میں ابھی بھی آئی پیڈ پرو سے کم ہے۔ دیگر پرو خصوصیات جنہوں نے ایئر تک رسائی حاصل کی ہے ان میں یو ایس بی ٹائپ سی اور جدید ایپل پنسل کی تائید شامل ہے۔

آپ آج سے آئی پیڈ ایئر کو پیشگی آرڈر کرسکتے ہیں اور اس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 599 ڈالرز اور سیلولر ماڈل کی قیمت 729 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔ اسٹوریج میں 64 جی بی سے لے کر 256 جی بی تک لے جانے کے لئے اضافی 150 ڈالرز ہوںگے۔

تبصرہ کریں