آئی فون 12 سیریز کے سائیڈ پینل پر موجود ایک پراسرار نشان کیا ہے؟

ایپل کے لئے کل ایک بڑا دن تھا کیونکہ اس نے اپنے آئی فون 12 سیریز کا آغاز کیا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بڑے ایونٹ کے دوران اور جوش و خروش کی وجہ سے ، ہم میں سے بہت سے لوگوں کا آئی فون 12 کے حوالے سے ایک معمولی سے نشان پر سے دھیان ہٹ گیا۔

ایپل نے اپنے چار تازہ ترین آئی فونز کا اعلان کیا ہے جن میں آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں۔ یہ چاروں فون شاندار ہیں اور خوبصورت ڈیزائن کے حامل ہیں۔ تاہم، ہر تازہ ترین آئی فون 12 کے دائیں طرف کی ایک چھوٹا سا نشان اس وقت سب کے لئے الجھن کا باعث بنا ہوا ہے۔

جیسا کہ ہم سب نے ایونٹ کے دوران دیکھا، کہ آئی فون 12 کے ہر ماڈل کے سائیڈ پینل پر پاور بٹن کے نیچے گول مستطیل شکل کا ایک لمبا نشان ہے جو ایک سم کارڈ ٹرے کی طرح لگتا ہے، لیکن اصل میں یہ سم کارڈ ٹرے نہیں ہے۔ اس اضافی ٹکڑے کا رنگ بھی پورے فون کے دھات کے فریم کے رنگ سے مماثلت نہیں رکھتا، تو چلئے دیکھتے ہیں کہ یہ کس چیز کا نشان ہے۔

سب سے پہلے، فون کے دائیں جانب نصب اضافی نشان کے بارے میں یہ سمجھا گیا کہ یہ ایسی جگہ پر نظر آرہا ہے جہاں ایپل کے آئی پیڈ پرو ڈیوائس میں ایپل پنسل کو چپکایا جاتا تھا۔ لیکن ایپل کمپنی نے آئی فون 12 سیریز کی لانچنگ کے موقع پر ایپل پنسل کی حمایت کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا اس لئیے یہ امکان بھی رد کر دیا گیا۔

بعد میں، یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ آئی فون پر اضافی ٹکڑا فائیو جی کنیکٹوٹی اینٹینا سے متعلق ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ تازہ ترین آئی فون سیریز پہلے ایپل فونز ہیں جن کو فائیو جی کی حمایت حاصل ہے۔

پہلے پہل اس نظریہ کے بارے میں یقین نہیں کیا جا رہا تھا، لیکن جب امریکہ سے باہر کے ایپل اسٹورز میں آئی فون 12 کی تصاویر کو دیکھا گیا تو اس میں اس نشان کو غائب پایا گیا۔ جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ غیر امریکی مارکیٹوں کے لئے آئی فون کے ماڈل ایم ایم ویو فائیو جی بینڈ کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور اس بات کو لے کر یہ معمہ حل ہوگیا۔

بعد میں نیلے پٹیل نامی ایک ٹویٹر صارف نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئے آئی فون کے ساتھ منسلک چھوٹا سا نشان ایک ایم ایم ویو اینٹینا ونڈو ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشان صرف امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فون 12 سیریز کے ماڈلز میں ہو گا۔ امریکا سے باہر فروخت ہونے والے ماڈلز میں سائیڈ پینل پر پاور بٹن کے نیچے کی جگہ بالکل سادہ اور صاف ہے۔

تبصرہ کریں