فیس بک نے ایک ورچوئل لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا تاکہ ڈائل زیرو، جو پاکستان کے لئے ان کی مجاز سیلز پارٹنر ہے، کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے۔ دونوں کمپنیوں نے ملک کے لئے اپنی پہلی شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو فیس بک کی مختلف نئی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس میں مقامی اکاؤنٹ مینجمنٹ، پاکستانی روپے میں لوکل بلنگ، فیس بک پراڈکٹ ایجوکیشن اور ترجیحی بنیادوں پر کسٹمر سپورٹ جیسے امور شامل تھے۔
ایونٹ کی بریفنگ میں تخلیقی امتیاز، صارفین کے طرز عمل کو تبدیل کرنے اور فیس بک اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے اثر ڈالنے سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا گیا اور اس سلسلے میں آخر میں پاکستان کے اسٹیٹ آف ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے متعلق ایک پینل ڈسکشن ہوا جس میں انڈسٹری کے ماہرین بشمول یونی لیور پاکستان اور ایسٹ ریور کے قائدین شامل تھے۔
اس موقع پر فیس بک کے ایشیا پیسیفک کی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈائریکٹر جورڈی فورنیس نے کہا:
“فیس بک پاکستان کو ایک مارکیٹ کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسی وجہ سے ہم اپنے مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کے لئے مستقل طریقے تلاش کرتے ہیں۔ ڈائل زیرو کے ساتھ یہ شراکت داری اشتہار دینے کے خواہاں پاکستان میں کاروباری اداروں کے لئے زیادہ سے زیادہ حسب ضرورت حل فراہم کرنے کی سمت ایک اور سنگ میل ہے۔ ہمارے مجاز سیلز پارٹنر کی حیثیت سے، ڈائل زیرو مقامی کاروباری اداروں اور ایجنسیوں کو مکمل بے عیب مدد فراہم کررہا ہے، جس کا ہمیں یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ اور مضبوط ہوگی۔”
ڈائل زیرو پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او ضمیر قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“یہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پاکستانی عوام کے لئے بھی ناقابل یقین موقع ہے کہ فیس بک نے اس اقدام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فیس بک کی موجودگی کی ضرورت اپنے عروج پر تھی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت شامل ہونے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔ فیس بک کے مجاز سیلز پارٹنر کی حیثیت سے، ہم انفرادی طور پر لوگوں کو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور صنعت کاروں کو قابل بناتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی سہولت فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔ ہمارا وژن پاکستان کے ڈیجیٹل نقشے کی تزئین کو اس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک بڑھانا ہے۔ یہ ڈائل زیرو اور فیس بک میں ہر ایک کے لئے ایک دلچسپ سفر ہوگا اور اس سے بھی زیادہ ہمارے اپنے کلائینٹس اور ایجنسی کے شراکت داروں کے لئے۔”
ڈائل زیرو کو پاکستان میں کاروبار اور ایجنسیوں کے پروگراموں، ٹریننگز اور ورکشاپس جیسے مختلف چینلز کے لئے سپورٹ اور مارکیٹ کی مہارت فراہم کرنے کے لئے اس سال جون میں فیس بک نے اپنا مجاز سیلز پارٹنر مقرر کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی مقامی مارکیٹ کے بارے میں اپنی جانکاری کے ساتھ ساتھ فیس بک کی مختلف پیش کشیں اور ٹولز کو بھی لے کر آئی ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں پورے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکو سسٹم کے لئے بہترین کاروباری شراکت دار بن گئی ہے۔