اوپو پاکستان نے ایک منفرد لائیو گیم شو میں اپنا خوبصورت اسمارٹ فون ایف 17 پرو لانچ کردیا۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی اوپو نے اپنا جدید ترین ہینڈسیٹ اوپو ایف 17 پرو کے نام سے لانچ کیا ہے۔ یہ فون ٹی وی پر براہ راست گیم شو کے دوران لانچ کیا گیا تھا۔

ورچوئل گیم شو لانچ اوپو کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر شام 8 بجے براہ راست نشر کیا گیا۔ ایونٹ نے ناظرین کو اوپو ایف 17 پرو جیتنے اور جدید ترین ٹکنالوجی کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اوپو پاکستان، اے ای ڈی کے سی ای او جارج لانگ نے کہا، “ایف سیریز اس مناسبت سے تیار کی گئی ہے کہ رجحان سازی کرنے والی نسل ایک ایسا معیاری اسمارٹ فون حاصل کرسکے جو ان کی زندگی اور طرز زندگی کے ذاتی احساس دونوں کے مطابق ہو، اور ایک خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ جس کو لے کر باہر نکلنے میں وہ لطف اندوز ہونے سے نہیں گھبرائیں گے۔”

جارج لانگ نے مزید کہا، “پاکستان میں صارفین پر کی گئی تحقیق پر مبنی ڈیزائن کیا گیا، ایف 17 پرو ایک اسمارٹ فون میں پائے جانے والی خصوصیات کے تمام خانوں کو پر کرتا ہے جو بہترین پورٹریٹ فوٹو لینے کے لئے ایک اے آئی کیمرے پر مشتمل ہے، اور وی او او سی فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کی جدید ترین نسل یقینی بناتی ہے کہ آپ کا فون آپ کو اپنی طرز زندگی سے ہٹنے نہیں دے گا۔ ایف 17 پرو اعلی توقعات اور ان اقدار پر پورا اترتا ہے جو ہمارے رجحان ساز اور پرعزم صارفین دونوں شکلوں اور انداز میں بہت زیادہ رکھتے ہیں۔”

ڈیزائن:

7.48 ملی میٹر انتہائی پتلی اور 164 گرام انتہائی ہلکی پھلکی باڈی حاصل کرنے کے لئے، ایف 17 پرو مین بورڈ، بیٹری اور دیگر اجزاء کو اپنے سلم ڈیزائن میں بہترین انداز سے فٹ کرنے کے لئے انڈسٹری کا ایک اہم ڈیزائن استعمال کرتا ہے۔

ایف 17 پرو نے پتلے 220 ڈگری کنارے متعارف کروائے ہیں جو ہاتھ میں محسوس کرنے میں زیادہ آرام دہ اور ہموار ہیں۔ یہ ایف 17 پرو کے گول کنارے والی ڈیزائن تکنیک کے سبب ہے جو اس کی پتلی ظاہری شکل کو تیز کرنے کے لئے گول پوائنٹ کے اوپری حصے میں روشنی کو روکتا ہے اور گرفت میں راحت کو محسوس کرواتا ہے۔

ایف 17 پروکا 6.43 انچ ڈبل پنچ ہول ڈسپلے ایک FHD + سپر AMOLED ڈسپلے کے ساتھ آیا ہے جس میں 84.9 فیصد اسکرین ٹو باڈی تناسب ہے۔ ڈسپلے میں منی ڈبل-پنچ ہولز کا استعمال کیا گیا ہے جو کیمرے کے ایک چھوٹے سے حصے (3.7 ملی میٹر قطر) پر مشتمل ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تفصیلات دیکھنے کے لئے فون کی سکرین کی زیادہ سے زیادہ دستیاب ہو۔

کیمرہ:

یہ فون پچھلے حصے میں کواڈ کیمرا اور سامنے کی طرف ڈوئل کیمرے والے چھ کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آیا ہے۔ اس کا اے آئی پورٹریٹ کلر صارفین کو پس منظر کے سیاہ اور سفید رنگوں کو ختم کرکے متحرک اربن اسٹریٹ اسٹائل اور ٹریول فوٹو کو کیپچر کرنے کی صلاحیت دیتا ہے جبکہ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے فوٹو کے اندر فرد یا لوگوں کے ایک گروپ کے قدرتی رنگوں کو مزید نکھار سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، ایف 17 پرو اے آئی نائٹ فلیئر پورٹریٹ اور اے آئی سپر نائٹ پورٹریٹ کی خصوصیات کی بدولت اچھے لو لائٹ پورٹریٹ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طاقت:

ایف 17 پرو وی او او سی 30 واٹ فلیش چارج 4.0 کے ساتھ آیا ہے جو اوپو کی اپنی تیز رفتار چارج ٹیکنالوجی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ صرف پانچ منٹ میں صارفین چار گھنٹے کا ٹاک ٹائم، انسٹاگرام براؤز کرنے کے مزید دو گھنٹے یا PUBG گیم کھیلنے کے 36 منٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اوپو کے مطابق، بیٹری کو پوری طرح سے چارج ہونے میں میں 53 منٹ کا وقت درکار ہے۔

دن کے وقت یا آپ کے سوتے ہوئے بھی ایف 17 پرو نے آپ کے فون کی بیٹری کی زندگی کو بہتر بنانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں۔ رات کے وقت AI نائٹ چارجنگ مشین لرننگ کے ذریعے AI لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے صارف کی نیند کی عادتیں سیکھتی ہے اور جب جاگنے پر آپکا فون 100 فیصد چارج ملتا ہے۔

فون کا سپر پاور سیونگ موڈ بیٹری کی زندگی کے آخری 5 فیصد میں صرف چھ منتخب کردہ ایپس چلاتے ہوئے ڈسپلے کو بلیک اینڈ وائٹ رنگ ڈسپلے کے ذریعہ بہتر بناتا ہے۔

میموری:

ایف 17 پرو 8 جی بی میموری اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے، جس کو 3-کارڈ سلاٹ کے ذریعے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ایف 17 پرو کا Anti-Lag الگورتھم اعداد و شمار کا پتہ لگانے اور ایسے ڈیٹا کو صاف کرسکتا ہے جو میموری کی غلطیوں کا سبب بنتا ہے اور فون کو جام کر دیتا ہے۔

مارکیٹ میں دستیابی:

ایف 17 پرو 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے اور 17 اکتوبر 2020 سے پاکستان کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ میجک بلیو اور میٹ بلیک سمیت دو رنگوں میں آئے گا۔

ایف 17 پرو خریداری کے لئے 51،999 روپے کی خوردہ قیمت پر دستیاب ہوگا اور اوپو کی ویب سائٹ سے اس لنک پر آن لائن بک کیا جاسکتا ہے۔

فون کی لانچنگ کی تقریب اوپو کے آفیشل فیس بک پیج پر اس لنک سے دیکھی جاسکتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d