آن لائن قواعد و ضوابط پر تشویش کی شکار، ایشین انٹرنیٹ کولیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

ایشین انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصانات کے خلاف) قواعد 2020 کے بارے میں مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے وہ “گہری تشویش میں مبتلا ہیں” اور انہوں نے وزیر اعظم سے انڈسٹری کی آراء کے لئے ان کے ساتھ مسودہ شیئر کرنے کی تاکید کی۔

اے آئی سی نے کہا کہ حالیہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے پہلے سے ہی نئے قواعد وضع کر لئے ہیں جو منظور ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انڈسٹری باڈی کا کہنا ہے کہ ان پیشرفتوں – خاص طور پر شفافیت کا فقدان – بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت کے عمل کی ساکھ ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

کچھ سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم اور ٹیک کمپنیوں نے روشنی ڈالی ہے کہ قواعد اس طرح کے ہونے چاہئیں: پاکستان میں پابند مواد پر زیادہ شفافیت کے لئے جدوجہد ہونی چاہیے؛ پاکستان کے آئین کی ضمانت کے مطابق شہریوں کے اظہار رائے کے حق کو تحفظ فراہم ہونا چاہیے؛ پراسیس کی معقول ضروریات کو شامل ہونا چاہیے؛ اور پی ای سی اے کے ذریعہ مطلوبہ نگرانی کا ایک آزاد طریقہ کار تیار ہونا چاہیے۔

اے آئی سی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متعدد اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے تاکہ ایسی پالیسی تشکیل دی جاسکے جو پاکستان میں جدت لائے۔

آپ خط کا مکمل متن اس لنک پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: