آئی فون 12 کے لانچ سے پہلے ہی تقریباً تمام تفصیلات لیک ہو گئی۔

ایپل کے لئے منگل 13 اکتوبر کو آئی فون 12 سیریز متعارف کروانے کے لئے سب کچھ تیار ہے۔ ایپل کیپرٹینو میں ایپل پارک میں 10AM PDT (5PM UTC) اس سیریز کو لانچ کرے گا۔ یہ فون پہلے ہی کافی دنوں سے افواہوں میں رہا ہے۔ اب لانچ سے پہلے ہونے والی اس لیک نے تمام تفصیلات ظاہر کردیں۔

ایک چینی ٹپسٹر @کینگ، جو اپنی ماضی کی لیکس کی وجہ سے اچھی شہرت رکھتا ہے نے IceUniverse کی توثیق کے ساتھ قیمتوں اور دستیابی سمیت آئی فون 12 کی تمام اہم تفصیلات کے ساتھ ایک تفصیلی پوسٹ مرتب کی ہے۔

سیریز میں چار اسمارٹ فون شامل ہوں گے۔ ایک انٹری لیول آئی فون 12 منی 64 جی بی ماڈل میں 699 ڈالرز سے شروع ہوگا۔ اس ماڈل میں 5.4 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ دیگر تین فون میں ایک ریگولر آئی فون 12، 12 پرو اور 12 پرو میکس ہوں گے۔

کیمروں کے سیکشن میں، 12 منی اور وینیلا 12 ایک باقاعدہ وائیڈ اور الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا کے ساتھ ڈوئل سیٹ اپ کے ساتھ ہوں گے۔ پرو ماڈلز میں وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو کیمرے کے ساتھ ساتھ LiDAR  سینسر بھی ہوگا۔ میکس ماڈل میں 1.7μm پکسلز کے ساتھ 47 فیصد بڑے سینسر کی خصوصیت بھی بتائی گئی ہے۔ چاروں فونز ڈیپ فیوژن، اسمارٹ ایچ ڈی آر 3 اور بہتر نائٹ موڈ کے ساتھ آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق تمام ماڈلز ڈولبی وژن ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیتوں کے ساتھ بھی آرہے ہیں۔

آئی فون کی نئی جنریشن کی قیمت 12 منی کے لئے 699 ڈالرز اور وینیلا 12 کے لئے 799 ڈالرز سے شروع ہوگی، یہ دونوں 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی ماڈلز بھی ہوں گے۔ مزید یہ کہ یہ سیاہ، سفید، سرخ، نیلے اور سبز رنگ میں دستیاب ہوں گے۔

دوسری طرف، 12 پرو 999 ڈالرز اور 12 پرو میکس 1،099 ڈالرز سے شروع ہوں گے۔ ان میں اسٹینڈرڈ 128 جی بی اسٹوریج ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 256 جی بی اور 512 جی بی آپشن بھی ہوگا۔ یہ گولڈ، سلور، گریفائٹ اور گہرے نیلے رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 منی 13 نومبر کے آس پاس مارکیٹ میں آئے گا۔ جبکہ، دو دیگر ماڈل 23 اکتوبر کو فروخت ہوں گے۔ 12 پرو میکس کی فروخت 20 نومبر سے شروع ہوگی۔

اس کے علاوہ توقع کی جارہی ہے کہ ایپل اپنے نئے ہوم پوڈ منی کا بھی اعلان کرے گا جس کا سائز 8.4 سینٹی میٹر ہو گا، ایس 5 چپ سیٹ اور $ 99 ڈالرز کی قیمت کا ٹیگ ہو گا۔ اس کی فروخت 16 نومبر سے شروع ہوسکتی ہے۔

تبصرہ کریں