سام سنگ نے اپنے تازہ ترین گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کی بیٹری کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے اپ ڈیٹ جاری کردیا۔

سام سنگ اس ہفتے کے آغاز میں اکتوبر سیکیورٹی پیچ کے ساتھ اپنے نوٹ 20 کے دونوں ماڈلز کو پہلے ہی کو اپ ڈیٹ کرچکا ہے لیکن اب جرمنی میں گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد اس اعلی درجے کے نوٹ ڈیوائس پر بیٹری کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

نیا فرم ویئر بلڈ نمبر N98xxXXU1ATJ1 کے ساتھ آیا ہے۔ یہ کیمرہ ایپ اور ڈارک موڈ میں بھی بہتریاں لایا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہم مزید ملکوں میں بھی اس اپ ڈیٹ کے پاپ اپ دیکھنے کی توقع کرتے ہیں اور یہ گلیکسی نوٹ 20 میں بھی جلد ہی آجانا چاہئے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: