ہم پاکستان میں واپس آئیں گے، لیکن کچھ شرائط کے ساتھ: ٹِک ٹاک

مختصر ٹیلی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک، جسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آج پاکستان میں صارفین کے لئے بلاک کر دیا تھا، نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں دوبارہ آنے کے لئے کام کر رہے ہیں، لیکن کچھ شرائط کے ساتھ۔

مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، ٹک ٹاک پاکستان کے آفیشل ہینڈل کے ذریعہ جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ملک میں اپنی خدمات کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے۔

ساتھ میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پی ٹی اے نے کئی بار ٹِک ٹاک کو تاکید کی تھی کہ اپنے مواد کو اعتدال پسند رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ غیر مہذب اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے پاکستان میں پلیٹ فارم کو بلاک کردیا جائے گا۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹِک ٹاک نے پے در پے انتباہات اور آج کی ناکہ بندی کے بعد کچھ نرمی دکھانا شروع کی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ پلیٹ فارم پر موجود مواد کو زیادہ سنجیدگی کے ساتھ اعتدال میں لانے پر کام کر رہا ہے۔

Advertisements

تاہم، بہت سارے انٹرنیٹ یوزرز اس پابندی کا جشن منا رہے ہیں۔ وہ یہ رائے دے رہے ہیں کہ ٹِک ٹاک بے حیائی پھیلا رہا تھا اور اسے بلاک ہی رہنا چاہئے۔

خود ٹِک ٹاک کے اپنے کرائے جانے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ شرکا میں سے اکثریت یہی چاہتے ہیں کہ یہ ایپ پاکستان میں مستقل بند رہے۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ پی ٹی اے نے پاکستان میں مواد کی بہتر اعتدال پسندی کو یقینی بنانے کے لئے ٹِک ٹاک کو مدعو بھی کیا ہے اور ریگولیٹر اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کے لئے تیار ہوگا۔ جس کا بنیادی مطلب ہے کہ اگر ٹِک ٹاک کو دوبارہ بحال بھی کردیا جائے گا تو بھی پہلے جیسی نہیں ہوگی۔

One thought on “ہم پاکستان میں واپس آئیں گے، لیکن کچھ شرائط کے ساتھ: ٹِک ٹاک

تبصرہ کریں

%d