ٹیکنو کیمون 16 پریمیئرکی پیشگی فروخت آج سے شروع ہو گئی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ، ٹیکنو نے کیمون سیریز کے اپنے نئے خصوصی ایڈیشن کیمون 16 پریمیر کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فون ٹیکنو کی آفیشل ویب سائٹ اور ایئر کارٹ آن لائن شاپ سے پیشگی آرڈر پر صرف 39،999 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ ٹیکنو کا خصوصی ایڈیشن ہے اور پیشگی آرڈرز کے لئے ایک محدود اسٹاک دستیاب ہے۔ ٹیکنو اپنے پیشگی آرڈر والے صارفین کے لئے مفت میں 3،999 روپے مالیت کے ٹی ڈبلیو ایس وائرلیس ہیڈ فون کی ایک جوڑی بھی پیش کررہی ہے۔

Advertisements

نیا کیمون 16 پریمیئر 9 اکتوبر 2020 سے لے کر 15 اکتوبر 2020 تک پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے۔ فوٹوگرافی کنگ، کیمون 16 پریمیئر، 64 ایم پی کواڈ ریئر کیمرا، 48 ایم پی ڈوئل فرنٹ کیمرا، 33 واٹ فاسٹ چارجنگ اور ہیلیو G90T پراسیسر کے ساتھ شائقین کے لئے ایک زبردست آفر ہے۔ یہ فون فی الحال پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے اور 15 اکتوبر 2020 کے بعد آف لائن مارکیٹ میں دستیاب ہوگا لیکن صرف ٹیکنو کے آفیشل ڈیلرز کے ذریعے ہی ہے۔

ٹیکنو کے جنرل منیجر کریک ما نے اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا:

ہم اپنے مداحوں کے لئے کیمون 16 پریمیئر لانے میں بہت پرجوش ہیں۔ ہمارے پاس اپنے خصوصی شائقین کے لئے محدود اسٹاک ہے جو آسانی سے اسے پری آرڈر کرسکتے ہیں اور مفت وائرلیس ہیڈ فون سیٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ فون میں ہائی اینڈ فلیگ شپ خصوصیات ہیں اور یہ انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ ہم ٹیکنو میں اس مصنوعات کی فروخت کے خواہاں ہیں اور پرامید ہیں کہ ہمارے مداح ہمیشہ کی طرح اس سے بھی پیار کریں گے۔

ان دنوں پری آرڈرنگ ایک رجحان ہے اور ٹیکنو نے اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اپنا سب سے زیادہ مطلوبہ اسمارٹ فون ٹیکنو کے آفیشل ویب پیج اور ایئر کارٹ آن لائن شاپ سے حاصل کریں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: