تقریباً تین سال پہلے گوگل نے کم پاور والے ڈیوائسز کے لئے اپنی مقبول ترین ایپس کی “گو” کی برانڈنگ کے ساتھ مختلف اقسام پیش کی تھی جو صرف اینڈرائیڈ گو کے ڈیواسز پر ہی دستیاب تھیں۔ لیکن اس ہفتے گوگل نے غیراعلانیہ طور پر جی میل گو کو تمام صارفین کے لئے کسی ڈیوائس کی پابندی کے بغیر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی۔
پلے اسٹور پر ایپ کی تفصیلات کے مطابق، جی میل گو ایپ باقاعدہ جی میل ایپ کی طرح ‘ہلکی پھلکی اور تیز’ ہے۔ اگرچہ ابھی تک ایپ کے اسکرین شاٹس کو پلے اسٹور کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس ایپ کا ریگولر ایپ سے ملتا جلتا یوزر انٹرفیس ہے۔ آپ کو متعدد اکاؤنٹس، اسپام سے تحفظ اور اسی طرح کے اسمارٹ ان باکس کے لئے سپورٹ ملتی ہے۔


تاہم، کچھ اہم فرق بھی ہیں۔ ایپ آئیکون میں بالکل نیچے کی طرف ایک سرخ “گو” کا ٹیگ ہے اور گوگل میٹ کو بھی ابھی تک ایپ میں ضم نہیں کیا گیا ہے۔ مستقبل میں میٹ انضمام کے ساتھ ایپ کو ایک نچلی بار ملے گی یا نہیں، یہ دیکھنا باقی ہے۔ چونکہ ایپ کو خاص طور پر کم درجے والے ڈیوائسز کے لئے تیار کیا گیا ہے، لہذا یوزر انٹرفیس میں کوئی پرتیں نہیں ہے۔ سرخ کی فیلڈ میں آپ کو سفید آؤٹ لائن اور ایک لمبا کمپوز کا بٹن ملتا ہے۔ ایپ کا فریم ریٹ بھی محدود ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں اسکرالنگ کرتے وقت نمایاں وقفے کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
جی میل گو اب تمام اینڈرائیڈ فونز پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے پلے اسٹور پر دستیاب ہے، صرف اسسٹنٹ گو اور یوٹیوب گو ایسی “گو” ایپس ہیں جو ابھی بھی اینڈرائیڈ گو فونز کے ساتھ خصوصی ہیں۔