اس حالیہ خبر کے ساتھ کہ سرفیس ڈؤو پر یو ایس بی سی پورٹ کے آس پاس کی پلاسٹک نازک ہے، اس جگہ کو زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کے طریقوں کو لے کر بہت زیادہ چرچا ہو رہا ہے۔
بدقسمتی سے سرفیس ڈؤو میں چی (Qi) وائرلیس چارجنگ کا فقدان ہے، مطلب یہ کہ یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعہ صارفین دن میں کم از کم ایک بار ڈیوائس چارج کرنے پر مجبور ہیں۔
خوش قسمتی سے، یہ ممکن ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب لوازمات کے ذریعے اس اسمارٹ فون میں چی (Qi) وائرلیس چارجنگ شامل کی جاسکے، جیسا کہ ایک ریڈیٹ کے یوزر ‘ماہر مدھوک’ نے کیا۔

یہ وائرلیس چارجنگ وصول کرنے والے کوائل کے استعمال سے ممکن ہے، جو ایمیزون پر آسانی سے دستیاب ہے۔

کوائلز جو بہت پتلے ہوتے ہیں اور یو ایس بی سی پورٹ میں پلگ ہوسکتے ہیں، اکثر 15 واٹ تک تیز رفتار چارجنگ کی سپورٹ کرتے ہیں اور ان کو فون کے کورز اور کیسز کے پیچھے بھی چھپایا جاسکتا ہے۔

وہ آپ کے یو ایس بی سی پورٹ میں پلگ ان کرتے ہیں اور آپ کے اسمارٹ فون سے چپکنے والی چیزوں کے ذریعہ منسلک ہو جاتے ہیں، جس سے یہ کسی حد تک مستقل انسٹال ہوجاتے ہیں اور موبائل فون پر بھدے نظر آتے ہیں، لیکن بہت سارے صارفین کے لئے ان دنوں وائرلیس چارج کی موجودگی ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کوائل کو سرفیس ڈؤو کمیونیٹی کے زیر استعمال مقبول ڈی برانڈ (DBrand) کی اسکنز کے نیچے چھپایا جاسکتا ہے۔
سرفیس ڈؤو کی یو ایس بی سی پورٹ کے اردگرد کی نازک پلاسٹک کو چٹخنے یا ٹوٹنے سے محفوظ رکھنے کے لئے آپ ایمیزون پر 10 سے 20 ڈالرز کے اندر اسی طرح کے کچھ حل دیکھ سکتے ہیں۔