اوپو نے پاور ہاؤس جوڑی سائرہ یوسف اور عاصم اظہر کو اپنے اوپو ایف 17 پرو کا پراڈکٹ ایمبیسڈر بنا دیا۔

اوپو اسمارٹ فون برانڈ نے 2 اکتوبر 2020 کو اپنے آنے والے الٹرا فنکشن، الٹیمیٹ فن سمارٹ فون اوپو ایف 17 پرو کے ٹیزرز جاری کیے۔ ٹیزرز نے تجسس کی ایک ایسی کیفیت پیدا کردی جس سے لوگوں کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا اور قیاس آرائیاں ہوئیں کہ پراڈکٹ کا سفیر کون ہوسکتا ہے۔ آج، اوپو نے اپنے اس آنے والے اسمارٹ فون کے لئے اپنے نئے پراڈکٹ ایمبیسڈر کا اعلان کیا۔ ہارٹ تھروب عاصم اظہر اور اسٹائل آئکون سائرہ یوسف 12 اکتوبر 2020 کو شام 8 بجے لانچ ہونے والے اوپو ایف 17 پرو کا چہرہ بنیں گے۔

سائرہ یوسف ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سابق وی جے ہیں، جبکہ عاصم اظہر ایک پاکستانی گلوکار، سانگ رائٹر اور اداکار ہیں۔ دلی کی گہرائیوں سے ایک سچے طرز کی آئیکون، سائرہ او پو ایف 17 پرو کی خوبصورت اور جدید خصوصیات کی نمائندگی کرتی ہیں، جبکہ عاصم اپنی پُرجوش شخصیت کے ساتھ اس پاور ہاؤس کا مجسمہ ہے جو اوپو ایف 17 پرو ہے۔ کرشمائی جوڑی اوپو ایف 17 پرو کے جوہر اور اس کی نوجوانی کے جذبے سے واقعی میل کھاتی ہے۔ اوپو پاکستان میں سب سے زیادہ متوقع اوپو ایف 17 پرو کی نمائندگی کرنے کے لئے ملک کے سب سے زیادہ پسندیدہ نوجوان آرٹسٹوں کو سامنے لایا ہے۔

Advertisements

نیا اوپو ایف 17 پرو تخلیقی شخصیت کا شاہکار ایک ایسا ڈیوائس بے جو بےعیب فوٹوگرافی، آواز اور ویڈیو خصوصیات کو اپنے پریمیم ڈیزائن، 6 اے آئی کیمرے، 30 واٹ وی او او سی 4.0 فلیش چارجنگ، اور تیز تر تجربہ ساتھ لا رہا ہے۔ برانڈ کا دعوی ہے کہ یہ 7.48 ملی میٹر موٹائی اور 164 گرام وزن کے ساتھ اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہے۔ یہ صارفین کو اپنے فنکارانہ اظہار اور تجزیے کو زندگی میں لانے کی اجازت دے گا جیسا کہ ایف 17 پرو کے پراڈکٹ کے سفیروں کو دیکھ کے لگتا ہے۔

اوپو ایف 17 پرو نوجوانوں کے لئے ایک جدید اسمارٹ فون ہے جو انہیں زندگی میں مزید خوبصورتی کو دریافت کرنے اور اپنی گرفت میں لانے کے لئے با اختیار بناتا ہے۔ پراڈکٹ ایمبیسڈر نے انکشاف کیا ہے کہ عوام میں حیرت اور الجھن کی ایک نئی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جب صارفین نے نئی خصوصیات کے انکشافات اور اعلانات کے لئے برانڈ کے صفحے کو دیکھا۔

تبصرہ کریں

%d