نوکیا نے پچھلے سال دسمبر میں پہلی بار اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ کمپنی نے اگلے چند مہینوں میں نئے ماڈلز کے ساتھ انڈسٹری میں اپنی موجودگی کو بڑھایا اور اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ایک بار پھر نوکیا اسمارٹ ٹی وی کے ماڈلز آرہے ہیں۔
نوکیا کی ہندوستانی ویب سائٹ نے ایک ٹیزر کے ذریعہ تصدیق کی ہے کہ کل نوکیا اسمارٹ ٹی وی کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ اگرچہ اس ٹیزر میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم اس سے قبل نوکیا پاور یوزر کی طرف سے کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ یہ 32 انچ اور 50 انچ کا ماڈل ہوگا۔ ڈیزائن کے لحاظ سے
ایسا لگتا ہے کہ یہ پچھلے نوکیا ٹی وی ماڈلز سے مختلف نہیں ہے۔

مبینہ طور پر یہ دونوں ٹی وی اگست میں بھارتی اسٹینڈرڈز بیورو کے ذریعہ تصدیق شدہ تھے۔
نوکیا پاور یوزر کی رپورٹ میں ٹیزر امیج کا ایک مختلف ورژن ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی میں اونکیو اسپیکر ہونگے۔ یہ تعجب کی بات ہوگی کیوں کہ نوکیا ٹی وی میں جے بی ایل کے اسپیکرز ہوتے ہیں اور ابھی ہمیں یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ جاپانی برانڈ کے اونکیو سے کیوں تبدیل کئے جا رہے ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ نوکیا اسمارٹ ٹی وی اینڈرائیڈ 9 پر پہلے سے نصب ایپس جیسے نیٹ فلکس، پرائم ویڈیو اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار چلیں گے۔ چھوٹے 32 انچ ماڈل میں 1080p ریزولیوشن ہوسکتی ہے، جبکہ ہائر اینڈ کے 50 انچ کے مختلف ماڈلز کی 4K تک جانے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ 32 انچ کا ماڈل نوکیا کی اسمارٹ ٹی وی سیریز میں سب سے سستا ہوگا۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، ان ٹی وی ماڈلز کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔