گوگل نے جی سویٹ کو ایک نئے یونیفائڈ تجربے کے ساتھ گوگل ورک اسپیس میں تبدیل کر دیا۔

گوگل کلاؤڈ نے گوگل ورک اسپیس کا اعلان کیا ہے جو اس کے مربوط پراڈکٹ کے تجربے کے لئے ایک نئی پہچان ہے جو میسجنگ، میٹنگز، ڈاکیومنٹس اور ٹاسکس جیسے کاموں کو اکھٹا کرتا ہے۔ بنیادی طور پر جی سویٹ کو اضافی خصوصیات کے ساتھ گوگل ورکس اسپیس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

گوگل نے رواں سال جولائی میں بطور ‘نیو نارمل’ دوبارہ متعین شدہ آفس تجربہ بنانے کے لئے ایک یونیفائڈ تجربے کا اعلان کیا تھا۔ گوگل ورکس اسپیس وہی کولیبریشن کا تجربہ ہے جو آپ کے ہر جگہ کام آئے چاہے آپ دفتر میں ہوں، گھر سے کام کر رہے ہوں یا فیلڈ میں کام کرتے ہوں۔

یہ گوگل کے بنیادی ٹولز جیسے چیٹ، ای میل، وائس اور ویڈیو کالنگ، اور کانٹینٹ مینجمنٹ ایک ساتھ، مربوط تجربے میں لاتا ہے۔ یہاں نئی ​​خصوصیات بھی ہیں جیسے لنکڈ پریویوز، ڈاکس ، شیٹس اور سلائیڈز میں سمارٹ چپس (جب آپ کسی دستاویز میں کسی کا ذکر کرتے ہیں تو، ایک پاپ اپ سیاق و سباق فراہم کرنے والی تفصیلات ظاہر کرے گا)، رومز میں ڈاکیومنٹ بنانا، ڈاکس ، شیٹس اور سلائیڈز میں گوگل میٹ کے لئے پکچر ان پکچر بھی شامل ہیں۔

گوگل کے مطابق، ہر مہینے 2.6 بلین سے زیادہ صارفین گوگل کی پراڈکٹیوٹی اور کولیبریشن ایپس کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور یہاں گوگل ورک اسپیس کے 6 ملین سے زیادہ ادائیگی کرنے والے بزنس صارفین ہیں۔

گوگل ورکس اسپیس اب عام طور پر گوگل ورکس اسپیس کے تمام کاروباری صارفین کے لئے دستیاب ہے اور آنے والے مہینوں میں وہ عام صارفین کے لئے بھی آجائے گا۔ گوگل ورکس سپیس آنے والے مہینوں میں تعلیم اور غیر منافع بخش صارفین کے لئے بھی آئے گا۔

نئی برانڈ کی شناخت بھی آنے والے ہفتوں میں سامنے آجائے گی اور صارفین جی میل، ڈرائیو، کیلنڈر، میٹ اور ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈس جیسی ایپس کیلئے نئے چار رنگوں پر مشتمل آئکونز دیکھیں گے۔

ماخذ: گوگل

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: