ایک پراسرار الٹی گنتی اور کچھ خبروں کے لیک ہونے کے بعد، الیکٹرانک آرٹس (EA) نے باضابطہ طور پر آج نیڈ فار اسپیڈ: ہاٹ پرسیوٹ ری ماسٹرڈ کا اعلان کردیا، گرافکس میں اضافے، کراس پلے اور دوسری بہت سی خصوصیات کے ساتھ جدید پلیٹ فارمز کے لئے کرائیٹیریئن گیمز (Criterion Games) کا ڈیولپ کردہ 2010 کا یہ گیم ٹائل واپس آرہا ہے۔
بیس گیم کے ساتھ جو معمول کی تیز رفتار ریس اور پولیس کے آگے بھاگنے جیسا گیم پلے لایا ہے، ری ماسٹرڈ میں لانچ کے بعد کے تمام پریمیم DLC – SCPD ریسر پیک، سوپر سپورٹس پیک، آرمڈ اور ڈینجرس پیک، لیمبورغنی انٹیمڈ پیک اور پورش پیک کے علاوہ کراس پلیٹ فارم ملٹی پلیئر سپورٹ بھی شامل ہیں۔ آٹولاگ بھی ایسے کھلاڑیوں کی طرف لوٹ رہا ہے جو اپنے دوستوں کے اعلی اسکور کو ہر طرح سے شکست دینے کے خواہاں ہیں۔
تمام DLC پیک کی شمولیت چھ گھنٹے سے زیادہ گیم پلے کے ساتھ ساتھ 30 نئے چیلنجوں میں اضافہ کرتی ہے۔ باقی ری ماسٹر نئے کارناموں، کار کے رنگ، کار کے ڈیزائنز، ایک اپ ڈیٹڈ فوٹو موڈ، نیز مجموعی طور پر بہتر تجربے کے لئے مختلف گیم پلے کے عناصر میں بہتریوں کے ساتھ بھی آرہا ہے۔
وژوئل افیکٹس میں، ڈویلپر کہتا ہے، “اعلی ریزولوشن ماڈلز، زیادہ سے زیادہ آبجیکٹس اور پروپس، لمبے فاصلہ کے ٹریک، اعلی ریزولوشن کے شیڈوز، بہتر ویڈیوز، اپریسڈ یوزر انٹرفیس، اعلی ریزولوشن ریفلیکشن، اضافی ٹیکسچرز، مزید پارٹیکلز اور AA / SSAO میں بہتری لائے ہیں۔”
پی سی ورژن 60 ایف پی ایس میں 4K تک کی ریزولیوشن کو سپورٹ کرے گا، جبکہ ایکس باکس ون ایکس اور پلے اسٹیشن 4 کے پرو پلیئرز 30 ایف پی ایس میں 4K اور 60 ایف پی ایس موڈ میں 1080p کے درمیان انتخاب کرسکیں گے۔ ان کنسولز کے بنیادی ورژنز گیم کو 30 ایف پی ایس کے ساتھ 1080p پر چلائیں گے۔ دریں اثنا، ننٹینڈو سوئچ پر، ڈاک ہونے کے بعد ریماسٹر 30 ایف پی ایس کے ساتھ 1080p جبکہ ان ڈاک ہونے پر 30 ایف پی ایس کے ساتھ 720p پر کام کرے گا۔

اس ہاٹ پرسیوٹ ریماسٹر کی ڈیولپمنٹ اسٹیلر انٹرٹینمنٹ سنبھال رہی ہے، یہ وہی اسٹوڈیو ہے جس نے 2018 کا برن آؤٹ پیراڈائز ریماسٹر کیا تھا۔ اسی کے ریلیز کی طرح، یہ گیم تمام پلیٹ فارمز پر ایک ہی ساتھ ریلیز نہیں ہو رہا ہے۔
نیڈ فار اسپیڈ: ہاٹ پرسیوٹ ری ماسٹرڈ 6 نومبر کو پی سی (اوریجن اور اسٹیم)، ایکس باکس ون ، اور پلے اسٹیشن 4 پر ریلیز ہورہا ہے، اس کے بعد ایک نائنٹینڈو سوئچ پر 13 نومبر کو لانچ ہوگا۔ فی الحال یہ پیشگی آرڈر کے لئے دستیاب ہے۔