یہ سال تمام ٹیکنالوجی کے دیوانوں کے لئے حیرت انگیز رہا ہے۔ کیونکہ انفنکس ایک کے بعد ایک ڈیوائس لانچ کررہا ہے۔ نئی تکنیکی جدتوں کی رفتار اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ٹیکنالوجی کے دیوانوں کے پرجوش ہونے کے لئے ہمیشہ کچھ نیا منتظر رہتا ہے۔ انفینکس کی پہلے سے ہی مشہور زیرو سیریز میں ایک نیا اپ گریڈ لائے جانے کی افواہوں کو سنتے ہی اس کی اس سال کی سب سے بہترین ریلیز ہونے کی بہت زیادہ توقعات تھیں۔
انفینکس دنیا کا پہلا ڈوئل 48 ایم پی سیلفی کیمرا لے کر آرہا ہے اور یہ صرف انوکھی خصوصیات کی شروعات ہے جو یہ پیش کرنے جا رہی ہے۔ اس فلیگ شپ اسمارٹ فون میں اوکٹا کور پروسیسر اور میڈیاٹیک MT6785 ہیلیو جی 90 ٹی پروسیسر ہے، سونی IMX686 لینس کے ساتھ ایک کواڈ ریئر 64 ایم پی کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون کے ہیرے کی شکل والے کیمرہ ماڈیول میں چار سینسروں کے ساتھ ہی فلیش بھی ہے۔ کنارے چاروں طرف سے انتہائی پتلے ہیں اور یہ ڈوئل سیلفی کیمرے کے ساتھ آرہا ہے۔

128 جی بی آن بورڈ اسٹوریج کے ساتھ، انفینکس زیرو 8 کو 4،500 ایم اے ایچ کی بیٹری کی سپورٹ حاصل ہے جس میں 33 واٹ فاسٹ چارجنگ کی حمایت کی گئی ہے۔ یہ ایکس او ایس 7 کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 پر چلتا ہے۔ تمام ٹیکنالوجی کے دیوانوں کے لئے ایک یقینی خوشی، انفینکس زیرو 8 آپ کے اسمارٹ فون میں جس چیز کی تلاش ہو اس کے لئے تمام خانوں کو پر کرتا ہے۔ ایک شاندار سیلفی اور پیچھے والا کیمرا، دیرپا بیٹری، زبردست گیمنگ کے لئے تیز رفتار پروسیسر اور خوبصورت ڈسپلے۔ یہ سب کچھ 40،000 روپے سے بھی کم میں ہے۔ اس سے زیادہ اور کوئی کیا مانگ سکتا ہے؟