ایمیزون نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر الیکسا ایپ کیلئے نئی صلاحیت کا اعلان کیا ہے، جسے آٹو موڈ کہتے ہیں۔ اس نئی خصوصیت کی مدد سے آپ اپنے اسمارٹ فونز کو ایکو آٹو (Echo Auto) کی طرح کار میں موجود الیکسا کے ڈیوائس کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتے ہیں، جس سے ایک اور ڈسپلے کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
نئے آٹو موڈ کے ساتھ، الیکسا ایپ ایک نیا فل سکرین تجربہ پیش کرے گی جو صارفین کو الیکسا کی خصوصیات تک فوری رسائی فراہم کرتی ہے۔ ہوم اسکرین میں میوزک شروع کرنے، رہنمائی کرنے والی نیویگیشن شروع کرنے یا کال کرنے کیلئے فوری شارٹ کٹس شامل ہیں۔ یقیناً ان سب کے لئے وائس کمانڈز بھی دستیاب ہیں۔

مزید برآں، ایپ میں مزید تین ٹیبس ہیں، جو اسکرین کے نچلے حصے میں مستقل مینو بار میں دکھائے جاتے ہیں۔ نیویگیٹ ٹیب میں ایلیکسا ایپ میں محفوظ کردہ مقامات کے شارٹ کٹس شامل ہیں تاکہ نیویگیشن زیادہ تیزی سے شروع ہوسکے۔ کمیونیکیشن ٹیب صارفین کو کالز کرنے، ان کے الیکٹرک ڈیوائسز یا گھر میں موجود اپنے الیکسا ڈیوائسز کو ایکسس کرنے، یا ان سے اعلانات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اور پلے ٹیب میوزک پلے لسٹس تک فوری رسائی کی دیتا ہے۔
ایمیزون الیکسا کے لئے ایک نیا فیچرڈ روٹین بھی شروع کر رہا ہے، جسے ‘اسٹارٹ مائی کمیوٹ’ (Start My Commute) کہا جاتا ہے، جس سے صارفین کو ڈرائیونگ شروع کرنے سے پہلے ہی موسم اور ٹریفک کے اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ تفریح بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ ایک بار فعال ہونے کے بعد معمولات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ایک ضمنی نوٹ کے طور پر، اب الیکسا کو امریکہ میں ایکسن اور موبل کے 11،500 اسٹیشنوں پر گیس کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس خصوصیت کا اعلان پہلے ہی جنوری میں کیا جا چکا ہے اور اب یہ سہولت دستیاب ہے۔