سام سنگ گیلیکسی زیڈ فولڈ 2 کے ڈیوریبلٹی ٹیسٹ اس کے مضبوط قبضے اور نازک فولڈایبل ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے۔

پہلا گیلیکسی فولڈ اپنے مستحکم ہونے کے لئے بالکل بھی مشہور نہیں ہوا تھا۔ سام سنگ کو اپنے پہلے فولڈ ایبل ڈیوائس کے ریلیز کو کچھ مہینوں تک مؤخر کرنا پڑا جب جائزہ نگاروں نے اس کے ڈسپلے اور ڈیزائن کے ساتھ اس کی مضبوطی اور استحکام کو لے کر کچھ بڑے خدشات ظاہر کیئے۔ پھر ایک سال تیزی سے گذرا اور ایسا لگتا ہے کہ سام سنگ نے گیلیکسی زیڈ فولڈ 2 کی مضبوطی اور استحکام کو بہتر بنانے پر بہت کام کیا ہے۔

یوٹیوبر جیری رگ ایوریتھنگ نے اپنے شو میں گیلیکسی زیڈ فولڈ 2 کی مضبوطی اور استحکام کے ٹیسٹ میں دکھایا کہ اس کا کور ڈسپلے اچھی طرح سے خراشوں اور خروںچوں کا مقابلہ کرسکتا ہے کیونکہ یہ گورللا گلاس وکٹس (Gorilla Glass Victus) کے ذریعہ محفوظ ہے۔ اس پر ایم او ایچ ایس اسکیل کے مطابق چھٹے درجے پر جبکہ زیادہ تیز نوکیلی چیزوں کے ساتھ ساتویں درجے پر خراشیں پڑنا شروع ہوتی ہیں۔ البتہ اندرونی پرائمری فولڈ ایبل ڈسپلے کی بات جائے تو اس پر دوسرے درجے میں ہی آسانی کے ساتھ کھرونچیں پڑ جاتی ہیں اور کوئی بھی آسانی سے اپنی انگلی کے ناخن کا استعمال کرکے اسے آسانی سے کھرچ سکتا ہے۔

Advertisements

سب سے بڑی بہتری قبضے میں آئی ہے جو اب باریک دھول مٹی کو بہتر طور پر روکتی ہے اس بات کے یقین کے ساتھ کہ اس کو فولڈ کرنے کا طریقہ بھی کسی طرح سے متاثر نہ ہو۔ پہلے گیلیکسی فولڈ کے قبضے میں ایک مسئلہ تھا جس کی وجہ سے اس راستے سے دھول مٹی آسانی سے داخل ہو جاتی تھی اور اس کے نتیجے میں فولڈ ایبل ڈسپلے کو نقصان پہنچتا تھا۔ نیا قبضہ انتہائی پائیدار بھی ہے اور یوٹیوبر زیک جو اپنے ڈیوریبلٹی ٹیسٹوں کے لئے جانے جاتے ہیں، کے اس پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنے کے باوجود بھی اس ڈیوائس کو دو حصوں میں نہیں کھینچ سکے۔

آخر میں، ایسا لگتا ہے کہ سام سنگ نے یہ پتہ لگا لیا ہے کہ فولڈ ایبل ڈیوائسز کے لئے پائدار قبضہ کیسے بنایا جائے، حالانکہ اسے اب بھی فولڈبل ڈسپلے کی مضبوطی اور استحکام کے پہلؤوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ سام سنگ آپ کو گیلیکسی زیڈ فولڈ 2 کے لئے 149 ڈالرز میں ایک رعایتی ون ٹائم اسکرین متبادل کی پیش کش کررہا ہے اگر ایسی صورتحال میں یہ آپ کے لئے ایسی تسلی ہو جو آپ کو کسی اسمارٹ فون پر 2000 ڈالرز خرچ کرنے سے پہلے درکار ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں