پچھلے کچھ دنوں سے ایسی افواہیں سننے میں آرہی ہیں کہ ون پلس کے پاس کم از کم پانچ نئی مصنوعات ہیں جن کو وہ ون پلس 8 ٹی ایونٹ میں لانچ کرے گی۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان پانچ نئی مصنوعات میں سے ایک ون پلس بڈز بھی ہے جو کمپنی ون پلس 8 ٹی کے ساتھ لانچ کرے گی ۔ کمپنی نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ 14 اکتوبر کو 8 ٹی کے ساتھ ساتھ نئے بڈز کو بھی لانچ کرے گی، حالانکہ انھوں نے ابھی اس کا آفیشل نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
آفیشل ون پلس ٹویٹر ہینڈل کے مطابق، آئندہ آنے والے ون پلس بڈز آئی پی 55 ریٹڈ ہوں گے، مطلب یہ کہ وہ پانی میں محفوظ رہ سکتے ہیں اور ورزش کرتے وقت بھی آپ بڈز کو پہن سکتے ہیں۔ آنے والے وائرلیس ایربڈز کا وزن پرانے ون پلس بڈز کے مقابلے میں جس کا وزن 4.6 گرام ہے، صرف 4.35 گرام ہے ۔ ون پلس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کے آنے والے بڈز ایک “عمیق آڈیو تجربہ” فراہم کریں گے۔ فی الحال ہم آنے والے ون پلس وائرلیس ایئربڈز کی خصوصیات کے بارے میں اس سے زیادہ نہیں جانتے ہیں۔
اگرچہ اس کی بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن یہ وہ زیادہ سستے والے ون پلس بڈز ہو سکتے ہیں جس کی افواہیں گردش میں ہیں، جو ٹپسٹر میکس جے کے مطابق، باضابطہ طور پر ون پلس بڈز زیڈ کہلائے گی۔ اگر ایسا ہی ہے تو ون پلس کے آنے والے بڈز کمپنی کے موجودہ بڈز سے سستے ہوں گیے دوسرے لفظوں میں، ہم توقع کرسکتے ہیں کہ اس کی قیمت 79 ڈالرز سے کم ہوگی۔ ہمیں اس پرواکٹ کے بارے میں بہتر اندازہ 14 اکتوبر کو ہی ہوگا۔
دریں اثنا، ہمیں تبصرے کے سیکشن میں بتائیں کہ آپ آنے والے ون پلس وائرلیس ایئربڈز میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔