مائیکروسافٹ کا سرفیس نیو ویب سائٹ سے غائب ہونے کے بعد ماضی کی یادوں میں چلا گیا۔

کچھ ہفتے قبل سرفیس ڈؤو کے لانچ ہونے کے فوراً بعد مائیکروسافٹ نے اپنے سرفیس نیو کی یوٹیوب ویڈیوز کو ہٹا دیا۔ اس وقت ہم نے اس پر زیادہ غور نہیں کیا تھا یہ سوچ کر کہ شاید مائیکرو سافٹ خریداروں کے الجھن سے بچانا چاہتا تھا۔

اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنی ویب سائٹ سے اپنی سرفیس نیو کی مائکروسائٹ کو مکمل طور پر ہٹا کر اس ڈبل اسکرین والے ونڈوز 10 ایکس ڈیوائس کو ماضی کے جھروکوں میں دھکیل دیا ہے۔

اینڈرائیڈ سے چلنے والے سرفیس ڈؤو کے برعکس ، افواہوں کے مطابق سرفیس نیو کی کم از کم 2022 تک باضابطہ طور پر تاخیر کی گئی تھی، جب مائیکروسافٹ متوقع طور پر ونڈوز 10 ایکس کا ایک ورژن جاری کرتا جو دوہری اسکرینوں کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisements

مائیکروسافٹ کے پانوس پانے نے حال ہی میں دی ورج کو بتایا تھا کہ ڈیوائس محض تاخیر کا شکار ہے لیکن اس پر ابھی بھی کام چل رہا ہے جو ہم نے بھی پچھلے مہینے اپنے قارئین کو بتایا تھا۔

پانے نے کہا، “نیو میں تاخیر ہوئی ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اس پراڈکٹ کو صحیح وقت اور صحیح تجربے کے ساتھ لاؤں۔ ہم اس تصور پر یقین رکھتے ہیں اور عنصر اور سائز کو تشکیل دیتے ہیں۔ یہ ونڈوز کے ساتھ ڈؤو کی ایک خوبصورت تکمیل ہوگا اور میں اس کے بارے میں پرجوش ہوں۔ یہ ایک ایسی پراڈکٹ ہے جو میرے دل کے قریب اور عزیز ہے۔”

تاہم اس عمل نے ہمیں مائیکروسوفٹ کے 2015 کے بعد ونڈوز موبائل ڈیوائسز کو ریلیز کرنے کے وعدوں کی یاد دلائی ہے جو یقینا کبھی وفا نہیں ہوئے اور آج کے مائیکروسوفٹ کے ان اقدام نے اور بھی شکوک و شبہات کو جنم دے دیا ہے۔

یقیناً، پہلے سے مؤخر ہونے والی پراڈکٹ میں اتنی لمبی تاخیر سے پتہ چلتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کو اب اس ڈیوائس کے لئے بالکل شروعات میں واپس جانا بہتر ہو گا اور نئے سرے سے اس کا آغاز کرنا ہو گا۔

ونڈوزلیٹسٹ کے توسط سے

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: